میں غریب پنکچر والے کا بیٹا ہوں مگر اب آفیسر بن کر واپس آیا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کے بچے نے کیسے نئی مثال قائم کر دی

محنت کا پھل انسان کو ملتا ہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت سندھ کا یہ جوان ہے جس کا والد موٹر سائیکل کو پنچر لگاتا ہے مگر وہ کہتے ہیں نا کہ کہ عقل کسی کی جاگیر تو نہیں۔ انسان محنت کرے تو کیا کچھ نہیں حاصل کر سکتا۔

یہی وجہ ہے کہ سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے جوان اشوک کمار پاکستان ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے۔ایس۔ ایف) میں اے۔ایس۔آئی تعینات ہو گیا ہے۔

نہ کسی کی سفارش تھی صرف اور صرف اللہ پاک کی زات کا سہارا تھا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جب یہ اپنے علاقے عمر کوٹ میں بس میں بیٹھ کر واپس آتا ہے۔

تو اس کا والد اور دیگر رشتہ دار اسے لینے آتے ہیں۔ اس دوران اشوک کمار کے چہرے پر خوشی دیکھنے والی ہو تی ہے وہ فوراََ اپنے والد کے پاؤں چھوتا ہے جو کہ ہندو مذہب میں بڑوں کو عزت دینے کا ایک طریقہ ہے۔

یہی نہیں اسی ویڈیو میں یہ بھی دیکھایا جاتا ہے کہ جب وہ اے۔ایس۔ ایف کی وردی پہنے اپنے علاقے میں داخل ہوتا ہے تو پوا محلہ حیران رہ جاتا ہے کہ یہ کیسے ہو گیا لیکن بچے کی محنت پر اسے خوب مبارکباد بھی دیتے ہیں۔

مزید یہ کہ گھر کے دروازے پر والدہ ہندو رسم و رواج کے مطابق بچے کی آرتی اتارتی ہے اور گھر کی دادی بچے کے سر پر سے نوٹ وار تی ہے۔ اور ایک رشتہ دار آ کر خوشی میں اجرک پہناتا ہے۔

یہ ساری خوشیاں بے شک اللہ پاک ہی کی دین ہیں مگر اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ پاکستان میں جو لوگ کہتے ہیں کہ سرکاری نوکری سفارش سے ملتی ہے وہ بالکل غلط کہتے ہیں۔ جب ایک پنچر لگانے والے کا بچہ آ گے آ سکتا ہے تو ہر کوئی محنت کر کے آ گے آسکتا ہے۔

Ghareeb Ka Beta Hu Ab Officer Ban Gaya Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghareeb Ka Beta Hu Ab Officer Ban Gaya Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghareeb Ka Beta Hu Ab Officer Ban Gaya Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2755 Views   |   24 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

میں غریب پنکچر والے کا بیٹا ہوں مگر اب آفیسر بن کر واپس آیا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کے بچے نے کیسے نئی مثال قائم کر دی

میں غریب پنکچر والے کا بیٹا ہوں مگر اب آفیسر بن کر واپس آیا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کے بچے نے کیسے نئی مثال قائم کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں غریب پنکچر والے کا بیٹا ہوں مگر اب آفیسر بن کر واپس آیا ہوں ۔۔ غریب گھرانے کے بچے نے کیسے نئی مثال قائم کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔