جو کے آٹے میں لیموں کا رس مکس کریں اور پائیں ایسے فائدے جو ہر خواتین کو معلوم ہونا ضروری ہے

جب بھی گھر میں کسی کا پیٹ خراب ہو جائے یا بخار ہو جائے تو خواتین فوراً دلیہ بنا کر دیتی ہیں کیونکہ یہ بڑا طاقت مند ہوتا ہے۔ اور جب گھر کے بزرگ بیمار ہوں تو ان کے لئے خاص جو کا دلیہ بنایا جاتا ہے۔ کیونکہ جو کا دلیہ آءرن اور پوٹاشیئم کے علاوہ کیلشیئم سے بھر پور ہوتا ہے، اسی لئے کہا جاتا ہے کہ جو کا استعمال اپنی غذاؤں میں ضرور رکھیں
خواتین اپنی خوبصورتی اور صحت کے لئے اکثر پریشان دکھائی دیتی ہیں تو ان کو چاہیئے کہ وہ جو کا استعمال کے-فوڈز کے بتائے گئے طریقے سے کریں اور خود کو صحت مند بنائیں۔

جو سے فائدہ کیوں؟

جو میں موجود کار بوہائڈریٹ، 16 پروٹین، چکنائی، فائبر، مینگنیز، فاسفورس، میگنیشیم، زنک، آئرن، وٹامن سیریز (وٹامن بی، ون بی، بی-6، بی -2، بی 9 اور بی 5 سب سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اس کا استعمال کیسے کرنا ہے؟

٭ ایک گلاس پانی کو ابالیں اس میں ایک چمچ جو کا آٹا اور ایک چمچ چاکلیٹ یا چاکلیٹ کا ایک انچ کا ٹکڑا ڈال کر پکائیں اور دو منٹ اچھی طرح پکانے پر یہ ایک پیسٹ کی طرح تیار ہو جائے گا۔ اس کو دن میں کسی بھی وقت معجون کے طور پر کھالیں۔

صحت کے لئے فائدہ:

- اس سے آپ کے جوڑوں کا درد کنٹرول میں آ جائے گا۔
- خون صاف ہوگا اور جگر کے مسائل سے بچ سکتی ہیں۔
- ماہواری کے دوران اس معجون کا استعمال آپ کے درد میں کمی کر سکتا ہے۔
- دورانِ حمل موڈ خوشگوار رکھنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
- متلی اور قے کی شکایت میں بھی آپ اس کو استعمال کر سکتی ہیں ساتھ ہی یہ آپ کو بریسٹ کینسر سے بچانے میں کسی حد تک مدد دے سکتا ہے۔

چاکلیٹ میں ایسا کیا ہے؟

چاکلیٹ میں آئرن، میگنیشیئم، زنک اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو بہت زیادہ ان ایکٹوو نہیں ہوتے اس لئے یہ خواتین کے جسم کو با آسانی فائدہ دے سکتے ہیں اور مرد حضرات کو فائدہ کچھ عرصے میں دیتے ہیں۔

جلد کے لئے فائدہ:

٭ ایک چمچ جو کے آٹے میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور آدھا چمچ کوکو پاؤڈر مکس کریں اور ایک پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ اس کو جلد پر لگانے سے بلیک ہیڈز بھی کم ہوں گی اور آپ کی کی جلد پر موجود فائن لائنز بھی ختم ہو سکتی ہیں۔
آپ کو کے-فوڈز کی یہ دونوں ٹپس کیسی لگیں؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔

Jau Ke Dalia Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jau Ke Dalia Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jau Ke Dalia Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12275 Views   |   10 Feb 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

جو کے آٹے میں لیموں کا رس مکس کریں اور پائیں ایسے فائدے جو ہر خواتین کو معلوم ہونا ضروری ہے

جو کے آٹے میں لیموں کا رس مکس کریں اور پائیں ایسے فائدے جو ہر خواتین کو معلوم ہونا ضروری ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو کے آٹے میں لیموں کا رس مکس کریں اور پائیں ایسے فائدے جو ہر خواتین کو معلوم ہونا ضروری ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔