لوگوں نے کہا معزور بچے کو پیدا مت ہونے دینا کیونکہ ۔۔ فیفا میں تلاوت کرنے والے اس بچے کی زندگی کیسی ہے؟ دلچسپ معلومات

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی شروعات قطر میں تو ہو گئی ہے تاہم اس سب میں قاری غانم المفتاح کافی شہرت پا رہے ہیں۔ قطر سے تعلق رکھنے والے غانم کی کہانی کافی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے۔ غانم المفتاح مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم ان کے والدین کی حوصلہ افزائی اور بڑھاوے نے غانم کو ایک کامیاب شخص بننے میں مدد کی۔

مشہور یوٹیوبر کی ولادت سے پہلے جب والدین کو علم ہوا کہ ان کی اولاد عام بچوں کی طرح نہیں ہے، بلکہ Caudal Regression Syndrome نامی بیماری ک شکار ہے، تو والدین کو دھچکا تو لگا مگر ان کے حوصلے نے سب کو حیران کر دیا۔

والدہ ایمان نے غانم کے والد کو کہا کہ میں اس بچے کو جنم دوں گی، ہم دونوں بچوں کا خیال رکھیں گے، غانم کا الٹا پیر آپ بننا اور میں غانم کا سیدھا پیر بنوں گی۔ والدین کا ماننا تھا کہ ہم دونوں اس بچے کے پیر بنیں گے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایمان اور محمد المفتاح کے ہاں جڑواں بچوں کہ پیدائش ہوئی تھی، جس میں ایک تو عام بچوں ہی کی طرح تھا تاہم دوسرا یعنی غانم معزور بچہ پیدا ہوا۔

جس پر والدین نے بجائے مایوس ہونے کہ اللہ کا شکر ادا کیا اور صبر کیا۔ غانم کو بچپن ہی سے تنگ کرتے تھے، مختلف ناموں سے پکارتے تھے اور یہاں تک کے غانم کا اسکول مانا اجیرن کر دیتے تھے، لیکن غانم نے ہار نہیں مانی کیونکہ والدین کی سپورٹ اور پرورش اسے ہمت ہارنے نہیں دے رہی تھی۔ بیٹے کو کامیاب دیکھ کر آج والدین بچے کو دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں، جبکہ دعائیں بھی خوب دے رہے ہیں۔

اب غانم ایک موٹیویشن اسپیکر بھی ہے، غریسا آئسکریم کا مالک بھی ہے اور یوٹیوبر بھی۔ یعنی معزوری ہو کمزوری سمجھنے کے بجائے غانم نے اسے ہمت کا ذریعہ بنایا، فیملی سپورٹ اور خود کچھ کر گزرنے کے جذبے نے غانم کو آگے بڑھنے میں مدد کی۔

یہاں تک کہ وہ سوئمنگ بھی کرتا ہے، خود گاڑی بھی چلاتا ہے۔ اپنی خود کی لینڈ کروزر میں بیٹھنے کے لیے غانم کو کسی بھی مدد درکار نہیں ہوتی ہے، بلکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیونگ سیٹ کے بجائے پیچھے کے راستے سے اندر داخل ہوتا ہے، اور پھر ڈرائیونگ سیٹ پر بھی اوپری سیٹ نصب ہے، جس کے ذریعے غانم بڑی جیپ نما گاڑی چلاتا ہے۔

Mazoor Bacha Paida Mat Hone Dena

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mazoor Bacha Paida Mat Hone Dena and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mazoor Bacha Paida Mat Hone Dena to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3172 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

لوگوں نے کہا معزور بچے کو پیدا مت ہونے دینا کیونکہ ۔۔ فیفا میں تلاوت کرنے والے اس بچے کی زندگی کیسی ہے؟ دلچسپ معلومات

لوگوں نے کہا معزور بچے کو پیدا مت ہونے دینا کیونکہ ۔۔ فیفا میں تلاوت کرنے والے اس بچے کی زندگی کیسی ہے؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگوں نے کہا معزور بچے کو پیدا مت ہونے دینا کیونکہ ۔۔ فیفا میں تلاوت کرنے والے اس بچے کی زندگی کیسی ہے؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔