عائزہ جیسی لڑکی آپ کی زندگی میں بھی ہونی چاہیئے ۔۔ دانش تیمور دوست کی شادی کروانے کے لیئے تیار، عمران اشرف نے کیا جواب دیا؟

پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور نے ساتھی اداکار عمران اشرف کیلئے لڑکی ڈھونڈنے کا فیصلہ کر لیا۔

عمران اشرف نے سال 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روحام کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اسی سال جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ لیتے ہوئے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔ اور اب کرن اشفاق دوسری شادی کر چکی ہیں جبکہ عمران تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

حال ہی میں عمران اشرف کے ٹاک شو 'مذاق رات' میں دانش تیمور نے بطور مہمان شرکت کی جہاں اچانک سے شادی کا موضوع کھل گیا اور بات میزبان تک آ پہنچی۔

دانش نے کہا یہاں عمران بھی موجو ہیں جن کی شادی ہونا باقی ہے یہ خود سے نہیں بولے گا ظاہر ہے مشرقی لڑکا ہے شرما جاتا ہے، لیکن میں یہ ذمہ اپنے سر لیتا ہوں۔

انہوں نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لڑکی عمران سے شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرئے میں عمران سے بات کروا دوں گا۔

ساتھ ہی دانش نے حاضرین سے مخاطب ہو کر بولا، میں عائزہ کے ساتھ ہوتا ہوں اور یہ اکیلا تو کیوں نہ اس کے لیئے بھی ایک عائزہ جیسی لڑکی ڈھونڈی جائے؟ جس پر سب نے یک زبان ہو کر ہاں میں ہاں ملائی۔

اس ساری نوک جھوک میں عمران اشرف خاصے جھینپ سے گئے تھے۔

Danish Taimoor Imran Ashraf Ke Liye Larki Dhundne Lage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Danish Taimoor Imran Ashraf Ke Liye Larki Dhundne Lage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danish Taimoor Imran Ashraf Ke Liye Larki Dhundne Lage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1441 Views   |   23 Oct 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عائزہ جیسی لڑکی آپ کی زندگی میں بھی ہونی چاہیئے ۔۔ دانش تیمور دوست کی شادی کروانے کے لیئے تیار، عمران اشرف نے کیا جواب دیا؟

عائزہ جیسی لڑکی آپ کی زندگی میں بھی ہونی چاہیئے ۔۔ دانش تیمور دوست کی شادی کروانے کے لیئے تیار، عمران اشرف نے کیا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عائزہ جیسی لڑکی آپ کی زندگی میں بھی ہونی چاہیئے ۔۔ دانش تیمور دوست کی شادی کروانے کے لیئے تیار، عمران اشرف نے کیا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔