املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے

املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے اس پھل کو بہت سے ناموں سے جانا جاتا ہے لیکن زیادہ تر افراد اسے جاپانی ٹماٹر کہتے ہیں۔ املوک ایک ایسا پھل ہے جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے ہیں-

آج کل چونکہ اس پھل کا موسم ہے اس لیے یہ آنے والے دنوں میں آپ کو ہر طرف دکھائی دے گا- اور اس کے قیمتی فائدے دیکھتے ہوئے ایسے افراد کو بھی لازمی اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے جو اسے پسند نہیں کرتے-

املوک میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن بی 6 کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

املوک میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو تیز طاقتور بناتا ہے جس بیماریاں آسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتیں- املوک میں پائے جانے والے وٹامنز جلد بوڑھا ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔

اس پھل میں شوگر کنٹرول کرنے٬ وزن میں کمی لانے اور قبض کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اس کے علاو کمر درد ، گلے کی سوزش، خراش، سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد کی صورت میں املوک کا استعمال بہت مفید ہے۔

املوک بڑی آنت کی خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ دل کے بیماریوں میں بھی اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپینڈکس کے درد اور معدے کی خرابیوں کو بھی دور کرتا ہے۔

املوک میں ایسے غذائی اجزاﺀ بھی موجود ہوتے ہیں جو انسان کو نہ صرف کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ صحت کو مزید بہتر بھی بناتے ہیں-

املوک بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ویسے تو املوک گودے سے بھرا پھل ہے اور اس کی مٹھاس بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔

اس جمے ہوئے پھل کو بیچ سے کاٹ کر چمچ سے اس کا گودا ایسے کھائیں جیسے کپ سے آئس کریم کھائی جاتی ہے-

اس دلچسپ طریقے سے املوک کھانا یقیناً آپ کو پسند آئے گا-

یقیناً اس میٹھے پھل کے فوائد جان کر آپ اس کا استعمال شروع کردیں گے جس کے بعد آپ کو کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Amlok Khane Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amlok Khane Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amlok Khane Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8757 Views   |   03 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے

املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ املوک٬ اس موسم کا وہ پھل جسے کھانے کے صرف فائدے ہی فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔