Azfar Ali Speaks On Severe Backlash After Divorce
"میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا، جب میری دوسری شادی کے بعد مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے انڈسٹری اور دنیا نے مجھے غیر اعلانیہ طور پر بائیکاٹ کر دیا ہو۔ کچھ لوگ میرے ساتھ کام کرنے سے کترا رہے تھے، جبکہ کچھ لوگ محض ترس کھا کر مجھ سے رابطہ کرتے، جو مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔ یہ سب میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔"
یہ الفاظ ہیں معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر اظفر علی کے، جنہوں نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو شانِ سحور میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے زندگی کے مشکل ترین دور کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
اظفر علی، جو اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری اور ہٹ شوز کے باعث پہچانے جاتے ہیں، ہمیشہ انڈسٹری کے ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ مگر ان کی نجی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں نے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا۔ ان کی سلمیٰ حسن سے شادی، بیٹی کی پیدائش، پھر علیحدگی اور بعد ازاں نوین وقار سے دوسری شادی—یہ سب ان کے لیے زندگی کے بڑے فیصلے تھے، مگر ان فیصلوں پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
خاص طور پر جب انہوں نے نوین وقار سے شادی کی، جو اس وقت ہم سفر ڈرامے کے بعد بڑی شہرت حاصل کر چکی تھیں، تو انہیں انڈسٹری میں ایک غیر علانیہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی پروجیکٹس ان سے چھین لیے گئے، لوگ ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرنے لگے، اور کچھ نے محض ہمدردی جتانے کے لیے رابطہ کیا، جو انہیں مزید تکلیف دیتا تھا۔
اظفر علی کے مطابق، یہ ایک ایسا وقت تھا جب وہ اپنی پہچان کو دوبارہ بنانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ انڈسٹری میں رہتے ہوئے خود کو منوانا آسان نہیں ہوتا، اور جب ذاتی زندگی کی مشکلات پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز ہونے لگیں تو حالات اور بھی سنگین ہو جاتے ہیں۔ تاہم، اظفر نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کرنے کے لیے کام جاری رکھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Azfar Ali Speaks On Severe Backlash After Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Azfar Ali Speaks On Severe Backlash After Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.