کیا آپ جانتے ہیں کہ موسمِ گرما میں کونسے مشروبات کا استعمال آپ کی جِلد کو چمکدار اور تروتازہ بنا سکتا ہے؟ جانیں

گرمیوں کے موسم میں چہرے پر آئل آنا، دانے نکلنا اور سورج کی تیز شعاعوں سے اسکن کا جھلس جانا ایک عام سی بات ہے، ہم گرمی دور بھگانے کے لئے اے سی تو آن کر کے بیٹھ سکتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی جلد کا کیا ہوگا؟

صرف اے سی میں رہنا جلد کو بچانے اور گرمی دور کرنے کے لئے کافی نہیں، ہمیں اندر سے اس کا توڑ کرنا ہوگا، جی ہاں مشروبات کا استعمال ہماری اسکن اور صحت دونوں کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

وہ کونسے اہم مشروبات ہیں اور ان کے جلد پر کیا فوائد ہیں یہ ہم آپ کو بتائیں گے، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں۔

جِلد کی حفاظت کے لئے اہم مشروبات

لسّی

لسّی گرمیوں کی سوغات ہے، ایک بڑے سے گلاس میں بھری ہوئی لسی ساتھ ہی اوپر ملائی کی ایک موٹی پرت، منہ میں پانی تو ضرور آرہا ہوگا، یہ ڈرنک جتنی مزیدار ہے اتنی ہی فائدے مند بھی ہے، لسی میں دودھ اور دہی کا استعمال ہوتا ہے، دودھ ہماری ہڈیوں کو مضبوط جبکہ دہی ہماری جلد کے لئے بہت بہترین ہے، یہ ہماری جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ بناتی ہے اس لئے گرمیوں میں لسّی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

چھاس

یہ ایک اور ایسی ڈرنک ہے جس میں دہی کا استعمال ہوتا ہے، مگر اس میں دودھ نہیں ملایا جاتا، یہ صرف دہی سے نکلنے والا پانی ہوتا ہے جو کہ صحت اور جلد دونوں کے لئے فائدے مند ہے، اس کے ٹھنڈے ٹھنڈے گلاس میں اکثر زیرہ یا پھر کڑی پتہ بھی ملایا جاتا ہے اس کا استعمال ہمارے میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، ساتھ ہی ہماری جلد پر مثبت نتائج دیتا ہے۔

آم پنہ

یہاں گرمیاں آئیں اور آم کی بادشاہی چھائی، آپ کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، آم کو کئی طریقوں سے کھایا اور جوس وغیرہ بنا کر پیا جاتا ہے انہیں میں سے ایک ہے آم پنہ، جو زائقے میں مزیدار اور اس قدر فائدے مند ہے کہ اس کا استعمال آپ روز بھی کریں تو کم ہے، اس میں وٹامن اے، بی اور بیٹا کیروٹن ہوتا ہے جو ہمیں سورج کی سختی سے بچاتا ہے اور داغ دھبے دانے، جھائیاں کھلے مسام دور کرتا ہے۔

لیموں پانی

ہم لیموں پانی کو کیسے بھول سکتے ہیں، یہ سب سے آسان اور مفید ڈرنک ہے، لیموں پانی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ ایک قدرتی ڈِٹاکس واٹر ہے، یہ ہماری جِلد کو تروتازہ اور صحت مند بناتا ہے۔

ستو کا شربت

اگر آپ کسی ایسے آپشن کی تلاش کر رہے ہیں جو آپ کو نہ صرف ہائیڈریٹ کرے بلکہ آپ کی بھوک کو روکنے میں بھی مددگار ہو، تو پھر ستو شربت آپ کے تمام سوالات کا جواب ہے، ستو آئرن سے مالا مال ہوتا ہے، اس کا استعمال ہمیں گرمی کا احساس کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اور آنتوں کے مسائل کے لئے بھی مفید ہے ستو ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، ساتھ ہی گرمیوں میں ہمیں اور ہماری اسکن کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اس لئے اس کا استعمال پوری گرمی لازمی کریں۔

Jild Ko Chamakdar Banane Waly Mashroobat

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jild Ko Chamakdar Banane Waly Mashroobat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Ko Chamakdar Banane Waly Mashroobat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3328 Views   |   26 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ جانتے ہیں کہ موسمِ گرما میں کونسے مشروبات کا استعمال آپ کی جِلد کو چمکدار اور تروتازہ بنا سکتا ہے؟ جانیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ موسمِ گرما میں کونسے مشروبات کا استعمال آپ کی جِلد کو چمکدار اور تروتازہ بنا سکتا ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ موسمِ گرما میں کونسے مشروبات کا استعمال آپ کی جِلد کو چمکدار اور تروتازہ بنا سکتا ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔