اچار میں ہینگ کا دھواں دینے سے کیا ہوتا ہے؟ دہلی کا مشہور مرچوں کا اچار بنانے کا آسان طریقہ، جو کھائے کھاتا رہ جائے

سردی ہو یا گرمی دن ہو یا رات اچار کھانے کا نہ تو کوئی موسم ہے نہ ہی کوئی وقت، یہ تو بس زبان کا وہ چسکا ہے جو ایک بار منہ کو لگ جائے تو جاتا نہیں ہے۔

اور جب بات ہو اچار کی تو، مرچوں کے اچار کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ تو آج ہم آپ کو بتائیں گے مرچوں کے اچار کی وہ ریسیپی جو دہلی میں چھولے بھٹوروں کے ساتھ بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی اچار کو محفوظ رکھنے کی ٹپ بھی آپ کے ساتھ شئیر کریں گے۔

اچار بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ہری مرچوں کو دھو کر خشک کرلیں، پھر چھری یا قینچی کی مدد سے اسے بیچ سے چِیرا لگا کر دو حصوں میں کاٹ دیں۔

۔ اب ایک فرائی پین میں سونف، رائی، زیرہ اور میتھی دانہ ڈال کر اسے بھوں لیں، بھوننے کے بعد انھیں پیس کر اسکا پاؤڈر بنا لیں

۔ اب ان کٹی ہوئی مرچوں میں لال/ کشمیری مرچ ، ہلدی، نمک، ہینگ، آمچور پاؤڈر، بھونیں مصالحےکا پاؤڈر، کلونجی اور سفید سرکہ شامل کریں

۔ اب ایک پین میں سرسوں کا تیل لیں اور اسے گرم کریں، پھر مرچوں کے پیالے میں اس تیل کو ڈال کر اچھے سے مکس کرکے برنی میں بھردیں۔

اچار کو محفوظ رکھنے کی ٹپ:

۔ کوئلے کے ٹکڑے کو چولہے پر رکھ کے گرم کریں، جب وہ لال ہونے لگے تو اسے ایک پلیٹ میں نکال کر اس پر ہینگ ڈال کر فوراً شیشے کی برنی رکھ کر تھوڑی دیر کیلیئے چھوڑ دیں۔

۔ تھوڑی دیر بعد اسی برنی میں مرچوں کا اچار بھر کر رکھ دیں، اس سے اچار میں ذائقہ بھی آئے گا اور یہ لمبے عرصے تک محفوظ رہے گا اور خراب بھی نہیں ہوگا۔

Achar Mein Heeng Ka Dhuan

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Achar Mein Heeng Ka Dhuan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Achar Mein Heeng Ka Dhuan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2924 Views   |   06 Jan 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اچار میں ہینگ کا دھواں دینے سے کیا ہوتا ہے؟ دہلی کا مشہور مرچوں کا اچار بنانے کا آسان طریقہ، جو کھائے کھاتا رہ جائے

اچار میں ہینگ کا دھواں دینے سے کیا ہوتا ہے؟ دہلی کا مشہور مرچوں کا اچار بنانے کا آسان طریقہ، جو کھائے کھاتا رہ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچار میں ہینگ کا دھواں دینے سے کیا ہوتا ہے؟ دہلی کا مشہور مرچوں کا اچار بنانے کا آسان طریقہ، جو کھائے کھاتا رہ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔