صرف اپنے نہیں سب کے بچوں کی جان بچاؤں گا.. اپنی جان خطرے میں ڈال کر 25 لوگوں کی جان بچانے والا یہ شخص کون ہے؟

"فجر کے وقت بیٹے کی فون کال سنی اور آگ کا سُن کر فوراً مال پہنچا اور پھر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا. میرے ذہن میں کوئی خوف نہیں تھا بس یہ چاہتا تھا کہ کسی طرح اپنے بیٹے اور باقی بچوں کی جان بچا لوں. اسی سوچ کی وجہ سے آگ لگی عمارت میں چلا گیا. اپنے بیٹے سبحان کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے پھر باقی بچوں کو بچایا اور بیٹے کی بات اس کی ماں سے کروائی"

یہ کہنا ہے محمد عامر کا جن کا بیٹا عبدالسبحان اپنے دوستوں کے ساتھ پلازہ کی چوتھی منزل پر موجود ایک کال سینٹر میں کام کرتا تھا اور گزشتہ روز کراچی کے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے دوران پھنس گیا تھا.

اس بارے میں سبحان نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی پتا چلا کہ آگ لگی ہے سب تیزی سے لفٹ کی طرف بھاگے مگر لفٹ بند تھی. پھر سیڑھیوں کی طرف بھاگے مگر پتا چلا کہ آگ سیڑھیوں کی طرف لگی ہوئی ہے پھر ہم نے خود کو ایک شیشے کے کمرے میں بند کرلیا. جس کے بعد دھواں پھیلتا جا رہا تھا اور ہمارے لیے سانس لینا بھی دشوار ہو رہا تھا۔ ہم کو لگ رہا تھا کہ ابھی دم گھٹ جائے گا، شیشے کے روم میں داخل ہوکر گیلے کپڑے سے چہرے ڈھانپے اور مدد کا انتظار کیا، ابو کو کال کی اور کہا کہ بابا اب ہمارے پاس وقت کم رہ گیا ہے لگتا ہے دھواں جلد جان لے لے گا۔

البتہ بیٹے کا فون سنتے ہی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے محمد عامر نے نہ صرف اپنے بیٹے کو بچایا بلکہ 25 اور گھر اجڑنے سے بچا لیے.

Man Saved 25 Lives In Rj Mall Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Saved 25 Lives In Rj Mall Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Saved 25 Lives In Rj Mall Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   789 Views   |   27 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صرف اپنے نہیں سب کے بچوں کی جان بچاؤں گا.. اپنی جان خطرے میں ڈال کر 25 لوگوں کی جان بچانے والا یہ شخص کون ہے؟

صرف اپنے نہیں سب کے بچوں کی جان بچاؤں گا.. اپنی جان خطرے میں ڈال کر 25 لوگوں کی جان بچانے والا یہ شخص کون ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف اپنے نہیں سب کے بچوں کی جان بچاؤں گا.. اپنی جان خطرے میں ڈال کر 25 لوگوں کی جان بچانے والا یہ شخص کون ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔