جسم میں مستقل درد کام میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔۔ جانیئے کون سے گھریلو طریقے اپنا کر اس درد سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

ہم اپنی روزمرہ کی مصروفیات میں اس قدر مشغول ہوتے ہیں کہ اپنی صحت اور درد وغیرہ کو نظرانداز کر دیتے ہیں لیکن اگر یہی درد بڑھ جائے تو کام کاج میں رکاوٹ کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

جسم میں 2 طرح کے درد ہوتے ہیں یا تو جوڑوں میں یا مسلز میں،آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ماہرین صحت کے بتائے ہوئے چند ایسے طریقے جن کو اپنا کر آپ جسم کے درد سے نجات پا سکتے ہیں۔

جسم کے درد سے نجات پانے کے لئے گھریلو طریقے

• متوازن غذا کا استعمال

متوازن غذا کا مطلب ہے ایسی جس میں پروٹین، وٹامنز، معدنیات، فیٹ، اور کاربوہائیڈریٹ وافر مقدار میں موجود ہوں ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا کھانا ضروری غذائی اجزاء خاص طور پر وٹامن ڈی سے بھرپور ہو کیونکہ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھنے اور جوڑوں کے درد کو روکنے کے لیے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اپنے کھانے پینے میں بھرپور غذائی اجزاء والی چیزوں کا انتخاب کریں اور پروسیسڈ فوڈز سے گریز کریں۔

• وافر مقدار میں پانی کا استعمال

یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں دن بھر پانی پینا صحت کے لئے بےحد ضروری ہے ہمارے جسم کا 90 فیصد حصہ پانی انحصار کرتا ہے اس لئے ہائیڈریٹڈ رہنا بہت ضروری ہے پانی جسم کو صحت مند طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہم اپنے جسم سے باقاعدگی سے پسینے اور پیشاب کے ذریعے پانی کھو دیتے ہیں، اور اگر ہم اپنے جسم کو ہائیڈریٹ نہیں رکھتے تو پانی کی کمی ہمارے ٹشوز سے سیال نکالتی ہے جس سے پٹھوں میں درد ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق کافی مقدار میں پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اور پانی جوڑوں کو بھی چکنا (لیوبریکیٹ) کرتا ہے۔

• قدرتی مصالحوں کا استعمال کریں

جب جسم میں درد ہو تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کھانوں میں قدرتی مصالحے ہوں، خاص طور پر ادرک، ہلدی، دار چینی اور لہسن، ان تمام مصالحوں میں قدرتی طور پر سوزش دور کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو سوجن کو کم کرکے جوڑوں اور پٹھوں کو درد سے نجات دلانے میں مدد کرتی ہیں۔

لہسن کو صبح نہار منہ چبایا جائے، ادرک اور دارچینی کا قہوہ دن میں 2 مرتبہ استعمال کیا جائے کھانوں میں ہلدی کا استعمال یقینی بنایا جائے ساتھ ہی ہری سبزیوں اور دالوں کا استعمال بھی کرنا صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

Jismani Dard Se Chutkara Pane Ka Asan Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jismani Dard Se Chutkara Pane Ka Asan Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jismani Dard Se Chutkara Pane Ka Asan Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2574 Views   |   24 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جسم میں مستقل درد کام میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔۔ جانیئے کون سے گھریلو طریقے اپنا کر اس درد سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

جسم میں مستقل درد کام میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔۔ جانیئے کون سے گھریلو طریقے اپنا کر اس درد سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم میں مستقل درد کام میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔۔ جانیئے کون سے گھریلو طریقے اپنا کر اس درد سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔