انسانی جسم اور دماغ پر ہونے والے نئے دلچسپ انکشافات ۔۔ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے ، اس کے اندر سب سے اہم چیزاس میں اچھے برے کی تمیز اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہے جو کہ اس کو تمام مخلوقات سے منفرد اور ممتاز بناتی ہیں۔ انسانی دماغ انسانی جسم کا اہم ترین حصہ ہے جو کہ اس کے پورے جسم کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔ میڈیکل سائنس نے مختلف ریسرچز میں یہ بات ثابت کی ہے کہ کہ دماغ ہمارے جسم پر مختلف انداز میں اثرانداز ہوتا ہے۔ ہمارا پورا اعصابی نظام ہمارا دماغ کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی نئی تحقیقات سامنے آئی ہیں جو کہ بتاتی ہیں کہ ہمارا جسم اور ہمارا دماغ کس طرح آپس میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہتا ہے۔ یہ پڑھ کر یقیناً آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

1۔ دانت کے درد کے لئے ہاتھ کا مساج:

ایک نئی ریسرچ کے مطابق اگر آپ کے دانت میں درد ہو رہا ہے تو جس طرف درد ہورہا ہے اس طرف کے ہاتھ میں انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان برف کا مساج کریں اس سے تھوڑی ہی دیر میں افاقہ نظر آئے گا۔ یہ ہے تو حیرت انگیز بات لیکن اس سے واقعی 50 فیصد تک فرق پڑتا ہے۔

2۔ پڑھنے کے بعد سونا:

اگر آپ کوئی امتحان دے رہے ہیں یا کسی پڑھائی میں مصروف ہیں تو آپ کے لئے بہت اچھی ٹپ ہے کہ اگر پڑھنے کے فوراًبعد آپ سو جائیں تو آپ کو اپنا پڑھا ہوا یاد رہے گا۔ جبکہ اگر جاگتے رہیں گے تو بھولنے کا اندیشہ ہے اس لئے کوشش کریں کہ پڑھنے کے بعد سوجائیں۔

3۔ چیونگم کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے:

ایک ریسرچ سے یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ چیونگم کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور توجہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دماغ کو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دماغ زیادہ کام کرتا ہے۔

4۔ مشکل کام سے پہلے اس کے متعلق لکھیں:

ایک ریسرچ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اگر کوئی مشکل کام کرنے جارہے ہیں تو اس سے پہلے اگر اس کے بارے میں جو بھی پریشانی ہو اس کو لکھ لیا جائے تو اس سے اس کام کو کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ اور وہ کام آسان لگنے لگتا ہے۔

5۔ دائیں کان کی سماعت بہتر ہوتی ہے:

یہ بات آپ کو عجیب لگے گی کہ دائیں کان کی قوت سماعت زیادہ بہتر ہوتی ہے اس لئے اگر آپ کہیں کان لگا نا چاہیں تو سیدھا کان لگائیں ۔۔۔ کیونکہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ سیدھے کان سے آپ زیادہ بہتر طور پر سنتے ہیں۔

6۔ مشکل کام کب کریں:

ایک ریسرچ کے مطابق جب بھی اپنے دن کا آغاز کریں تو اپنے کاموں کی فہرست بنا لیں اور سوچ لیں کہ آج کیا کیا کرنا ہے۔ اس کے بعد یہ بھی کوشش کریں کہ مشکل کام کو پہلے کریں۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کا ذہنی تناؤ کم ہو جاتا ہے اور سب سے پہلے کرنے سے وہ کام بھی اچھی طرح ہو جاتا ہے۔

7۔ کھانا کم کرنے کے لئے ہاتھ بدل لیں:

اگر آپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو پھر آپ کو اس ٹپ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ویسے تو ہم سب ہی عام طور پر سیدھے ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں لیکن اگر آپ کچھ ریفریشمنٹ ٹائپ کا کھا رہے ہیں اور کھاتے چلے جارہے ہیں تو اس کے لئے اگر آپ ہاتھ بدل لیں یعنی سیدھے ہاتھ سے کھا رہے ہیں تو الٹے سے کھانا شروع کر دیں اور الٹے سے کھا رہے ہیں تو سیدھے سے کھائیں۔ تو آپ کھانا کنٹرول کر سکتے ہیں۔

8۔ کسی بڑےکام کو ٹکڑوں میں بانٹ لیں:

اگر کوئی بڑا کام ہے چاہے وہ آپ کے گھر کا ہی کوئی کام کیوں نہ ہو ، اس کو آپ چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کردیں تو اس کو کرنا آسان ہو جائے گا۔ اور آپ کے دماغ کو بوجھل نہیں کرے گا۔

9۔ اپنی ذات سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں:

اگر آپ کی ذات کسی دوسرے کے لئے فائدے کا سبب بنے تو اس سے آپ کو خوشی ملتی ہے ۔ اس سے آپ کو ذہنی سکون اور راحت نصیب ہو جاتی ہے۔ کسی دن آپ کسی کی مدد کریں ، آپ خود نوٹ کریں گے کہ اس دن آپ کا موڈ بہت اچھا رہے گا، اور دن اچھا گزرے گا۔

Dimagh Per Hone Wale Inkeshafat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dimagh Per Hone Wale Inkeshafat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dimagh Per Hone Wale Inkeshafat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2837 Views   |   05 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انسانی جسم اور دماغ پر ہونے والے نئے دلچسپ انکشافات ۔۔ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

انسانی جسم اور دماغ پر ہونے والے نئے دلچسپ انکشافات ۔۔ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انسانی جسم اور دماغ پر ہونے والے نئے دلچسپ انکشافات ۔۔ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔