اگر مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟ مکڑی سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات جو ہر شخص کو پتہ ہونی چاہیے

ہمارے اردگرد اکثر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکڑی اور مکڑی کے جالے موجود ہوتے ہیں، اکثر یہ مکڑی ہمیں کاٹ بھی لیتی ہے اور ہمیں پتہ نہیں چلتا اور اگر پتہ چل بھی جائے تو ہم اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر مکڑی کاٹ لے تو یہ ہمارے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟
اگر نہیں جانتے تو آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ آپ کے لئے کس قدر نقصان دہ ہے۔

مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟

یوں تو ہمارے اردگرد عام پائی جانے والی مکڑیاں ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے زیادہ سے زیادہ خارش اور چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں لیکن ہر بار ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیں۔
جی ہاں! کیونکہ ہم مکڑی کو دیکھ کر یہ ہرگز نہیں جان سکتے کہ یہ ہمارے لئے کتنی خطرناک ہے اس لئے مکڑی کے کاٹے کو نظر انداز نہ کریں۔
اکثر ہمارے اردگرد درختوں اور ویرانے میں زہریلی مکڑیاں بھی موجود ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے نہ صرف جلد پر شدید الرجی ہوتی ہے بلکہ یہ اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

دیگر ممالک میں مکڑی کاٹے تو کیا ہوتا ہے؟

برازیل اور اس جیسے دیگر کئی ممالک میں ایسی خطرناک مکڑیاں پائی جاتی ہیں جن کے ایک مرتبہ کاٹ لینے سے ہی موت واقع ہوجاتی ہے لیکن اکثر اس قسم کی مکڑیاں ہمارے ملک کے جنگلات میں بھی پائی جاتی ہیں اس لئے کبھی اگر سیر پر جائیں تو ہوشیار رہیں۔ مکڑی کے کاٹنے سے انسان کی جلد پر ہونے والا نشان کینسر کا باعث بن سکتا ہے
مکڑی کے جسم میں ایک ایسا کیمیکل موجود ہوتا ہے جو انسانی جلد کی اندرونی تہہ یعنی ایپی ڈرمس کو تباہ کر دیتا ہے، جس سے جسم کے دیگر ٹشوز اور خلیات ضائع ہونے لگتے ہیں اور ان کے اندر سے ایک ایسی رتوبت خارج ہوتی ہے جو کہ ہمارے نیورون سسٹم کو متاثر کرتی ہے۔
کبھی اگر مکڑی کا جالا صاف کریں تو اطمینان کر لیں کہ ہاتھ میں کوئی دستانہ یا پلاسٹک کی تھیلی لازمی پہنیں کیونکہ اس سے مکڑی کے جسم میں موجود کیمیکل انسانی جلد کو خراب نہیں کرتا۔
مکڑی کی ٹانگوں کے نیچے ایک ریشے دار رتوبت موجود ہوتی ہے جس کے اندر وہ اپنے انڈوں کے ذرعات محفوظ رکھتی ہے، جوں ہی یہ ٹانگیں کسی نرم یا انسانی جلد کی سطح کے ساتھ چپکتے ہیں یہ وہاں پر اپنے نشان چھوڑ جاتے ہیں جس کا نتیجہ انسان کے جسم میں آئرن اور خون کی کمی کی ایک بڑی وجہ بنتا ہے۔
دنیا میں موجود جتنے بھی حشرات ہیں ان میں سب سے زیادہ خطرناک اگر کوئی گھریلو کیڑا ہے تو وہ کھن کھجورے کو سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ انسانی جلد کے اندر چپکتا چلا جاتا ہے اور وہ اسے نہیں چھوڑتا لیکن اس کے ساتھ وہ مکڑی جسے ہم بہت عام سمجھتے ہیں یہ بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ مکڑی اگر آپ کے کان کے اندر گھس جائے تو یہ آپ کے دل کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ لہٰذا مکڑی کے جالوں سے دور رہیں اور اگر انہیں صاف کر رہے ہیں تو انہیں مکمل احتیاط کے ساتھ صاف کریں تاکہ آپ بھی اتنی بڑی مشکلات سے بچ سکیں۔

Makri Kaat Le To Kia Hoga

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Makri Kaat Le To Kia Hoga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makri Kaat Le To Kia Hoga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3314 Views   |   26 Mar 2022
About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 July 2024)

اگر مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟ مکڑی سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات جو ہر شخص کو پتہ ہونی چاہیے

اگر مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟ مکڑی سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات جو ہر شخص کو پتہ ہونی چاہیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟ مکڑی سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات جو ہر شخص کو پتہ ہونی چاہیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔