اس طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا چاہیے یا نہیں ؟ بہت ضروری معلومات
آپ بھی زندگی میں کبھی نہ کبھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتے ہوں گے اور کبھی بھی یہ نہ سوچا ہوگا کہ اس طرح بیٹھنے سے صحت پر کیا اثر ہوتا ہوگا۔لیکن اب ایک جرمن ماہر ہڈی رینہارڈشنیڈیران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صرف 30منٹ تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا جائے تو اس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی ،گردن اور کمر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے اور ان میں درد رہنے لگتا ہے۔
اس کاکہنا ہے کہ انسانی جسم اس طرح کی پوزیشن کے لئے نہیں بنا لیکن ہم بے دھیانی میں اس طرح بیٹھنے لگتے ہیں جس کا نقصان کمر اور گردن کے درد کی صورت میں سامنے آنے لگتا ہے۔ڈاکٹر رینہا کا کہنا ہے کہ چونکہ لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہوپاتا کہ اس طرح بیٹھنے کی وجہ سے یہ نقصان ہورہا ہے اور وہ بے دھیانی میں ایسا کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔
ایک اور ماہر ہڈی ویون ایسین سٹاڈ کا کہنا ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے ہمارے چوکلوں اس طرح کی پوزیشن میں ہوتے ہیں جس سے ہماری کمر کے مہروں کو نقصان پہنچتا ہے اور کمر میں پریشر کی وجہ سے اس کا اثر گردن پر جاتا ہے جس میں درد رہنے لگتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ دیر آپ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے اتنا ہی زیادہ نقصان آپ کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو ہوگا۔اس کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ اس طرح بیٹھنے سے مکمل نہیں تو زیادہ سے زیادہ پرہیز کیا جائے اور ٹانگیں سیدھی کرکے بیٹھا جائے۔
Sitting with crossed legs is a habit of all of us. In our daily routine, at some time of the day, everyone of us naturally changes the sitting position like this. And we would have never thought how does it impact our physique. Recently, a German Orthopedic expert has warned about its negative impacts on health. According to him, sitting in this posture for 30 minutes can cause serious issues to spinal bone, neck and back and they keep paining.
Read more about damages of this sitting posture in Urdu.
Tags: Tang Pe Tang Rakh Ke Bethne Ke Nuqsanat Cross Leg Sitting
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sitting Legs Crossed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sitting Legs Crossed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.