الحمدُاللہ ! میری چار بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے کبھی خُدا سے بیٹا کیوں نہیں مانگا؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے

اداکارہ شگفتہ اعجاز ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اور سینئر اداکارہ ہیں جنہوں نے اب تک کئی سو سے زائد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے پنر دکھایا۔ یہ ہر کردار میں خود کو یوں ڈھال لیتی ہیں جیسی یہی حقیقت ہو۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جہاں یہ مزیدار کھانے بنانے کی ریسیپی بھی سکھاتی ہیں۔ ان کی کئی ریسیپی ہم نے بھی آپ کو کے فوڈز میں بنانی سکھائی ہیں۔ اداکارہ نے کچھ دنوں پہلے فضاء علی کے شو میں اپنے گھر، شادی اور بیٹیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ:

" میری 4 بیٹیاں ہیں اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بالکل بھی شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی کیونکہ میں نے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں کی۔ میری بیٹیاں میرے لیے جنت ہیں۔ میں نے ہمیشہ خدا سے کہا کہ میں نہیں جانتی میرے حق میں کیا بہتر ہے، میرے خدا تو سب کچھ بہتر اور اچھا سمجھنے والا ہے۔ اگر میرے لیے بیٹیاں ہی بہتر ہیں تو مجھے ان کے سواء کچھ نہیں چاہیے اور میں خود پر فخر محصوس کرتی ہوں کہ خدا نے مجھے 4 رحمتیں، نعمتیں، برکتیں عطاء کی ہیں۔ میری بیٹیوں نے مجھے وہ تمام خوشیاں دیں جو ایک ماں کیلئے ضروری ہیں، مجھے بس ان کے اچھے نصیب کی فکر رہتی ہے۔ "

میرے دوسرے شوہر بھی بچیوں کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ہمارے گھر میں سب کا آپس میں بہت پیار کا رشتہ ہے۔ میں نے 2 شادیاں کیں ہیں۔ پہلی شادی کے بعد میں ایک اکیلی ماں تھی جو اپنی بیٹیوں کو خود سنبھال رہی تھی لیکن پھر مجھے ایک شخص نے شادی کے لیے پیغام د یا تو میں نے ان کی اس آفر کو منع کردیا مگر 2 سال تک وہ مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے رہے۔ اور بالآخر میں مان گئی پھر ہماری شادی ہوئی۔ اس شادی کو محبت اور ارینج میریج کا مرکب کہا جاسکتا ہے کیوں کہ میرے شوہر نے مجھے پسند کیا تھا لیکن پھر گھر والوں کی شمولیت کے ساتھ شادی ہوئی۔

Shagufta Ejaz Ki 4 Betiyan Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shagufta Ejaz Ki 4 Betiyan Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ejaz Ki 4 Betiyan Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   7954 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

الحمدُاللہ ! میری چار بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے کبھی خُدا سے بیٹا کیوں نہیں مانگا؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے

الحمدُاللہ ! میری چار بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے کبھی خُدا سے بیٹا کیوں نہیں مانگا؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ الحمدُاللہ ! میری چار بیٹیاں ہیں، کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی ۔۔ شگفتہ اعجاز نے کبھی خُدا سے بیٹا کیوں نہیں مانگا؟ اداکارہ سچ بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔