شدید گرمی ہو یا معدے اور آنتوں کے مسائل۔۔ لوکی کے جوس کا استعمال کریں اور دیکھیں اس کا حیرت انگیز کمال

گرمیوں میں بہت سے پھل اور سبزیاں ہمیں قدرت کی طرف سے عطا کی گئی ہیں گرمیوں کے موسم میں لوکی کا استعمال بہت فائدے مند ہے، لوکی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ فرحت بخش ہری سبزی گرمی کی شدت سے بھی ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوکی کھانے کےعلاوہ لوکی کا جوس کا استعمال کرنا آپ کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ لوکی کا جوس آپ کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے اور آپ کو اس کا استعمال کیوں کرنا چاہیئے۔

لوکی کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

• لوکی میں موجود غذائی اجزاء

لوکی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے، ماہرین صحت نے لوکی کو صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور قرار دیا ہے، اس کے استعمال سے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے اس لئے ماہرین ہمیشہ لوکی کے استعمال پر زور دیتے ہیں لوکی کا جوس بنا کر پینے سے آپ کو وٹامن سی ، کے ، اے ، ای ، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار حاصل ہوتی ہے اور اس میں کیلوریز کی مقدار نہ ہونے کی وجہ سے یہ آپ کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔

• وزن کم کرنے میں مددگار

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو لوکی کے جوس سے بہترین کچھ نہیں ہو سکتا، یہ ایسی سبزی ہے جس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر ڈائٹنگ کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے اور وزن تیزی سے کم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کے چہرے کی ترو تازگی کو بڑھا دیتی ہے اور چہرہ مزید نکھر جاتا ہے لوکی کا جوس یا لوکی کو سلاد کے طور پر استعمال کرنے سے آپ کا وزن حیرت انگیز طور پر تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔

• پیشاب کے انفیکشن میں مفید

اگر آپ کو یورینری ٹریک انفیکشن (یو ٹی آئی) کی شکایت ہے تو اس میں لوکی کا جوس آپ کے لئے کسی جادوئی دوا سے کم نہیں ہے دوا ضرور لیں مگر دوا کے استعمال سے پہلے لوکی کے جوس میں لیموں کا رس ملا کر پی لیں اس سے بہت راحت ملے گی اور یہ مرض جلدی ختم ہوگا۔

• معدے اور آنتوں کے لئے بہترین

گرمی کے موسم میں اکثر ہم ایسی غذاؤں کا استعمال کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سینے میں جلن اور معدے کے دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے ایسے میں ہر کھانے کے ساتھ اگر لوکی بطور جوس، سلاد یا اس کا رائتہ بنا کر استعمال کر لیا جائے تو سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے اور یہ قبض اور ڈائریا سے نجات دلا کر آپ کا نظامِ ہاضمہ محفوظ بناتا ہے۔

• ٹھنڈک کا احساس اور گرمی کے اثرات سے بچاؤ

لوکی ٹھنڈک بخشتی ہے اور گرمیوں میں اس کا استعمال آپ کو کئی پریشانیوں سے بچا سکتا ہے جس میں موسم کی سختی شامل ہے گرمی میں اگر لوکی کا جوس پیا جائے تو یہ آپ کو گرمی سے راحت دیتا ہے اور گرم ہواؤں اور لو سے بچاتا ہے خصوصاً گرمیوں میں اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریش کی شکایت دور ہوتی ہے۔

Lauki Ke Juice Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lauki Ke Juice Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lauki Ke Juice Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5504 Views   |   02 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شدید گرمی ہو یا معدے اور آنتوں کے مسائل۔۔ لوکی کے جوس کا استعمال کریں اور دیکھیں اس کا حیرت انگیز کمال

شدید گرمی ہو یا معدے اور آنتوں کے مسائل۔۔ لوکی کے جوس کا استعمال کریں اور دیکھیں اس کا حیرت انگیز کمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شدید گرمی ہو یا معدے اور آنتوں کے مسائل۔۔ لوکی کے جوس کا استعمال کریں اور دیکھیں اس کا حیرت انگیز کمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔