شادی ناکام ہوئی تو لوگوں کے کام آنے کا سوچا ۔۔ قوم کی بیٹی سندس اسحاق نے طلاق کے بعد اپنا نصیب کیسے بدلا؟

ہمارے معاشرے میں طلاق کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے اور قصور چاہے کسی کا بھی ہو المیہ یہ ہے کہ اس کا سارا الزام عورت پر ڈال دیا جاتا ہے، طلاق اور بدنامی کے خوف عورتیں دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہیں لیکن کئی ایسی خواتین بھی ہیں جو اپنے عزم وہمت اور حوصلے سے معاشرے کیلئے اعلیٰ مثالیں قائم کردیتی ہیں۔

ایسا ہی ایک نام سندس اسحاق ہے، خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے تعلق رکھنے والی سندس اسحاق ناکام شادی کے بعد مایوسی ظاہر کرنے کے بجائے پاکستان کا اعلیٰ ترین امتحان پاس کرکے نہ صرف لڑکیوں بلکہ لڑکوں کے لئے بھی روشن مثال بن چکی ہیں جو اپنی زندگیوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 26 سالہ سندس اسحاق رول نمبر 13032 کے تحت سی ایس ایس امتحان 2020 میں شریک ہوئیں اور پی ایس پی پولیس سروس آف پاکستان گروپ میں شامل ہوئیں اور اے ایس پی بن چکی ہیں۔

سندس کے والد محمد اسحاق محکمہ آبپاشی سے بحیثیت ایس ڈی او وابستہ تھے اور 80ء کی دہائی میں اپنی سرکاری ملازمت کے سلسلے میں ایبٹ آباد تعینات ہوئے اور اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے ایبٹ آباد میں ہی رہائش اختیار کرلی۔

خاندان کے بڑوں نے پختون روایات کے مطابق سندس کی شادی کروا دی لیکن سندس کی شادی شدہ زندگی پریشانیوں اور مسائل سے بھرپور رہی اور چند برس بعد ہی طلاق کی صورت میں اس شادی کا باب بند ہوگیا۔

سندس کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم تھا کہ پشتون معاشرے میں طلاق لڑکی کیلئے ایک ایسا کالا دھبہ ہے جو لحد میں اتارنے تک لڑکی کی ماتھے پر سجا رہتا ہے لیکن میں نے منفی سوچنے کے بجائے کتابوں میں پناہ لی جس کی وجہ سے مجھے نہ صرف یہ کہ تنہائی کا احساس نہیں ہوا بلکہ مجھے آگے بڑھنے کا موقع بھی ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ میں اپنے بھائی بہنوں کی توقعات پر پورا اتری ہوں۔ میں ایک بہترین پولیس افسر بن کر اپنے بھائیوں اور خاندان کا فخر بنوں گی۔

میں پاکستان کے باقی بھائیوں اور والدین سے بھی کہتی ہوں کہ اپنی بہنوں اور بیٹیوں پر اعتماد کریں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں بھی زندگی میں کچھ کر دکھانے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ آپ کا فخر بن سکیں۔

Sundas Ishaq Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sundas Ishaq Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sundas Ishaq Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahid  |   In News  |   0 Comments   |   9466 Views   |   02 Feb 2023
About the Author:

Shahid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

شادی ناکام ہوئی تو لوگوں کے کام آنے کا سوچا ۔۔ قوم کی بیٹی سندس اسحاق نے طلاق کے بعد اپنا نصیب کیسے بدلا؟

شادی ناکام ہوئی تو لوگوں کے کام آنے کا سوچا ۔۔ قوم کی بیٹی سندس اسحاق نے طلاق کے بعد اپنا نصیب کیسے بدلا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی ناکام ہوئی تو لوگوں کے کام آنے کا سوچا ۔۔ قوم کی بیٹی سندس اسحاق نے طلاق کے بعد اپنا نصیب کیسے بدلا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔