پودینے کا استعمال تو آپ نے کسی نہ کسی شکل میں کیا ہی ہونگا بالخصوص چٹنی بنانے کے لئے ، لیکن اس کے حیران کن اثرات کے بارے میں آپ اور بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔ پودینے کی تاثیر گرم اور خشک ہے پیٹ کے امراض کے لیے بہت شافی دوا ہے، کھٹی ڈکاروں سے نجات ملتی ہے، پودینہ سانس میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کو زہر کا توڑ بھی کہا جاتا ہے بچھو شہد کی مکھی بھڑ وغیرہ کے کاٹنے پر پودینے کا لیپ لگانے سے آرام ملتا ہے۔ پودینہ ایک صحت افزا پودا ہے جو صرف بیرونی خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کے اندرونی نظام کے لیے بھی انتہائی فائدے مند ہے ۔
ویسے تو پودینے کے بہت فوائد ہیں لیکن ہم آج آپ کو اس پودے کے ایسے چند اہم فوائد بتا رہے ہیں جو آپ کے لیے حیران کن ہوں گے۔
جسم میں چستی پیدا کرتا ہے
پودینہ ایسا پودا ہے جو جسم اور دماغ کو متحرک رکھتا ہے، اس کے استعمال سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے اور جسم توانائی محسوس کرتا ہے جس کے باعث انسان تروتازہ نظر آتا ہے۔
بالوں کو گرنے سے روکتا ہے
پودینے کے پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کے بالوں کی نشونما کے لیے بہترین ہیں۔ پودینے کے پتے بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے بے حد مفید ہیں۔
اس کے لیے پودینے کے چند پتے پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور پھر اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور چند منٹ سر کی جلد کا مساج کریں اور 10 سے 15 منٹ بعد سر دھو لیں۔ ایسا کرنے سے بال گرنا کم ہوجائیں گے۔
نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے
اگر آپ مرچ مصالحے سے بھر پورکھانوں کے بعد یا اس کے ساتھ پودینے کے چند پتے کھا لیں تو کھانا باآسانی ہضم ہوجاتا ہے اورسینے پرجلن یا بھاری پن کی شکایت نہیں ہوتی۔
زکام سے نجات کے لئے
مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جز ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔
اضافی جسمانی توانائی کے لئے
اگر آپ کو اکثر جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو حرکت میں لانا ہوتا ہے۔
متلی اور قے میں مفید
پودینہ سانس کے کنٹرول میں مدد دیتا ہے جس سے قے کی علامات میں آرام ملتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ پودینہ بائل کو حرکت میں لاکر معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جو متلی کی کیفیت میں قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
سردرد سے نجات کے لئے
چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کرنے سے سردرد کی شدت میں پندرہ منٹ کے اندر کمی لائی جاسکتی ہے اور اسے کافی دیر تک خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Podina Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Podina Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.