اس کو پینے سے سردی نہیں لگے گی ۔۔ مزیدار پشاوری یخنی کے گھر بیٹھے مزے لینے ہیں تو جانیں بابا فوڈز کی یہ اسپیشل ریسیپی جو اس موسم میں سب کو پسند آئے

یخنی کی مرغی تیار کرنے کے لیئے:

۔ چکن ½ کلو (مکس)

۔ گھی 2 چمچ

۔ ادرک لہسن پیسٹ 2 چمچ

۔ نمک ½ چمچ

۔ ہلدی ¼ چمچ

۔ کالی مرچ 1 چمچ

۔ پانی 1 گلاس

۔ چکن کیوب 1 پیس

٭ ایک برتن میں گھی گرم کر کے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کر کے 3 سے 4 منٹ درمیانی آنچ پر بھنائی کریں

٭ اسکے بعد نمک، ہلدی، کالی مرچ، چکن کیوب اور پانی ڈال کر ابال آنے تک انتظار کریں پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھکن لگائیں اور اتنا پکائیں کہ چکن اچھے سے گل جائے اور پانی خشک ہوجائے۔

٭ اب صاف مرغی کے ٹکڑوں کے ریشے کردیں اور ہڈیوں والے پیس کو یونہی رہنے دیں۔

یخنی بنانے کے لیئے:

پانی 4 لیٹر

نمک 2 چمچ

زیرہ پاؤڈر 2 چمچ

کالی مرچ 1 چمچ

ہلدی ½ چمچ

چکن پاؤڈر 1 چمچ

کارن فلور ½ چمچ

٭ ایک بڑے دیگچے میں پانی بھر کر یہ تمام چیزیں اس میں شامل کریں اور ڈھکن لگا کر پانی کو 30 سے 40 منٹ پکنے دیں۔ اس کے بعد اس میں ریشہ کی ہوئی مرغی اور اسکے ہڈی والے پیس ڈال دیں۔

٭ 2 تیز پتے اور کارن فلور پانی ملا کر ڈالیں اور مکس کر کے ڈھکن لگا کے 5 منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں پھر چولہا بند کردیں۔

٭ لیجیئے مزیدار چکن یخنی تیار ہے۔۔!! اس میں ابلا ہوا انڈا بھی شامل کر سکتے ہیں۔

Peshawari Chicken Yakhni Soup

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Peshawari Chicken Yakhni Soup and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peshawari Chicken Yakhni Soup to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2167 Views   |   23 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

اس کو پینے سے سردی نہیں لگے گی ۔۔ مزیدار پشاوری یخنی کے گھر بیٹھے مزے لینے ہیں تو جانیں بابا فوڈز کی یہ اسپیشل ریسیپی جو اس موسم میں سب کو پسند آئے

اس کو پینے سے سردی نہیں لگے گی ۔۔ مزیدار پشاوری یخنی کے گھر بیٹھے مزے لینے ہیں تو جانیں بابا فوڈز کی یہ اسپیشل ریسیپی جو اس موسم میں سب کو پسند آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس کو پینے سے سردی نہیں لگے گی ۔۔ مزیدار پشاوری یخنی کے گھر بیٹھے مزے لینے ہیں تو جانیں بابا فوڈز کی یہ اسپیشل ریسیپی جو اس موسم میں سب کو پسند آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔