اچانک کہاں غائب ہو گئیں؟ ماضی کی معروف اداکارہ صنم اقبال، جن کی اداکاری سے ناظرین بھی رو جاتے، اب کہاں ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی مشہور شخصیات ہیں، جو کہ ماضی میں مقبولیت کی انتہا کو چھو رہی تھیں، لیکن اچانک غائب ہوگئیں۔آج آپ کو ایک ایسی ہی مشہور اداکارہ صنم اقبال کے بارے میں بتائیں گے۔

مشہور ڈرامہ اداکارہ صنم اقبال کا شمار بھی ایسی چند اداکاراؤں میں ہوتا تھا جو کہ اخلاقی اور سماجی حدود کا خیال رکھتے ہوئے کردار میں کھو کر اداکاری کرتی تھیں۔

ان کی اداکاری کی وجہ سے ناظرین انہیں بے حد پسند کرتے تھے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہ صرف اسکرین سے بلکہ خبروں سے بھی غائب ہو گئیں تھیں۔ صنم اس وقت غائب ہوئی تھیں جب ان کا کیرئیر کامیابیوں کے عروج پر تھا۔

جب کبھی صنم اقبال اداکاری کرتی دکھائی دیتیں تو سنجیدہ اداکاری کو دیکھ کر ناظرین کی آنکھوں میں بھی آنسو نکل آ جاتے تھے، ان کی جاندار اداکاری کمزور ہوتے ڈرامے میں بھی جان ڈال دیتی تھی۔

لیکن پھر 5 سال بعد ایک مارننگ شو میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ صنم اقبال کا انتقال ہو گیا ہے، اس خبر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر کئی چرچے ہوئے، انہی میں کچھ خبریں یہ بھی آئیں کہ یہ خبر غلط ہے۔

اور پھر یہ خبر بھی سامنے آ گئی کہ صنم اقبال کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ وہ شادی کے بعد بیرون ملک چلی گئی ہیں۔ صنم اقبال بہت کم میڈیا انٹرویو دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں سوائے اداکاری کے کسی دوسرے چینل پر نہیں دیکھا گیا۔

صنم اقبال کینیڈا میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایک خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ سے متعلق یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں، کہ ان کو شوبز سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تھی لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Mazi Ki Maroof Adara Kaha Ghaib Ho Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mazi Ki Maroof Adara Kaha Ghaib Ho Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mazi Ki Maroof Adara Kaha Ghaib Ho Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5623 Views   |   05 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 November 2024)

اچانک کہاں غائب ہو گئیں؟ ماضی کی معروف اداکارہ صنم اقبال، جن کی اداکاری سے ناظرین بھی رو جاتے، اب کہاں ہیں؟

اچانک کہاں غائب ہو گئیں؟ ماضی کی معروف اداکارہ صنم اقبال، جن کی اداکاری سے ناظرین بھی رو جاتے، اب کہاں ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک کہاں غائب ہو گئیں؟ ماضی کی معروف اداکارہ صنم اقبال، جن کی اداکاری سے ناظرین بھی رو جاتے، اب کہاں ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔