"یہ انجیکشنز صرف 6 ہفتوں میں 10 سے 12 کلو وزن گھٹا سکتے ہیں۔ میرے پاس ایسی بہت سی اداکارائیں آتی ہیں جنھیں جلد سے جلد وزن کم کرنا ہوتا ہے اور ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جن کی چند دنوں میں شادی ہونے والی ہوتی ہے پھر میں انھیں یہ انجیکشنز استعمال کراتا ہوں"
یہ کہنا ہے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زبیر مرزا کا۔ ڈاکٹر زبیر مرزا نے نادیہ خان کے وی لاگ میں ویٹ لاس انجیکشن کے بارے میں بات کی کہ یہ کس طرح فالتو چربی صرف چند دنوں میں ہی پگھلا سکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر صاحب نے اس حوالے سے ہمیں کیا بتایا
انجیکشنز وزن کس طرح کم کرتے ہیں؟
یہ انجیکشنز HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN یعنی HCG کہلاتے ہیں اور یہ جسم میں موجود چربی کو پگھلا دیتے ہیں جس سے تیزی سے وزن کم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر زبیر کے مطابق اس سے پہلے دے موجود چربی پگھل کر استعمال ہونے لگتی ہے اس لیے جسم کو طاقت ملتی رہتی ہے اور بھوک محسوس نہیں ہوتی۔
40 دن تک مخصوص ڈائیٹ کی پابندی
البتہ HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN کے ساتھ اس کی ڈائٹ بھی کرنی پڑتی ہے جس میں 40 دن تک بغیر تیل کے کھانا کھانا ضروری ہے۔ اس کورس کا پورا چارٹ بھی ملتا ہے جس میں ہر 3 گھنٹے بعد بتائ گئی غذائیں کھانی ہوتی ہیں۔
انجیکشنز کے مضر اثرات
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عام سرنجز میں دوا بھر کر مریض کو دی جاتی ہے تاکہ وہ خود ہی لگالیں اور احتیاط وغیرہ بھی بتائی جاتی ہیں جہاں تک سوال اس کے مضر اثرات کا ہے تو ان انجیکشنز سے تھکن، لو بلڈ پریشر، الٹی اور قبض جیسی شکایات ہوسکتی ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ انجیکشنز کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے۔