جلد بیمار ہو جانے کی وجوہات کیا ہیں؟ بار بار بیمار ہو جانے والے افراد کیلئے 6 مفید ڈاکٹری ہدایات

بیماری اور صحت سب اللہ کی طرف سے آتی ہے لیکن ہم بیماری سے بچاؤ کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر اختیارکر سکتے ہیں۔ اگرآپ باربار بغیر کسی وجہ کے بیمار پڑ رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اندرونی طور پر کمزور ہیں جس کی وجہ سے بیماری باربار آپ پر حملہ آور ہورہی ہے۔ آپ کی قوتِ مدافعت کمزور ہے جو بیماری کو حملہ آور ہونے سے روک نہیں پارہی۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کےامیون سسٹم یا قوتِ مدافعت کو مضبوط بنایا جائے۔ اپنے کھانے پینے کی عادات کو درست کیا جائے اور صحت و صفائی کا خیال رکھا جائے۔

1۔ قوتِ مدافعت کو مضبوط بنائیں:

قوتِ مدافعت وہ چیز ہے جوکہ آپ کےجسم کومختلف بیماریوں اور انفیکشنز سے بچاتی ہے۔ اور اگر یہ کمزور ہوگی تو آپ بار بار بیمار پڑیں گے۔ تھکن زیادہ محسوس کریں گے۔ اس لئے ایسی غذائیں کھائیں جو کہ آپ کے ایمیون سسٹم کو مضبوط کردیں۔ ایسے میں تازہ سبزیاں، موسمی پھل، میوہ جات اور متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔ اس کے ساتھ دودھ دہی کا استعمال بھی قوتِ مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔

2۔ کھانے کا نظام ٹھیک کریں:

آپ کی صحت کے لئے آپ کا کھانا پینا اچھا ہونا چاہیے ، اچھے سے یہ ہرگز مراد نہیں ہے کہ آپ ہرچیز وافرمقدارمیں کھائیں یا مرغن غذائیں پائے نہاری وغیرہ کھائیں اور سوچیں کہ میں بہت صحت بنا رہا ہوں /بنا رہی ہوں۔ اچھا کھانا کھانے سے مراد یہ ہے کہ صحت مند متوازن غذا کا استعمال کریں۔ رات کو جلدی کھائیں۔ ناشتہ بھرپور کریں ، دن میں ہلکا پھلکا کھائیں۔ ایک ہی دفعہ میں بہت زیادہ نہ کھائیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کھائیں اور پورشنزمیں کھائیں ۔ یہ آپ کی صحت پراچھے اثرات مرتب کرے گا۔

3۔ ملٹی وٹامنز کا استعمال:

ملتی وٹامنز کا استعمال آپ کی صحت کے لئے ضروری ہیں، یہ ملٹی وٹامنز اور منرلزغذا کی صورت میں بھی ہو سکتے ہیں اور دوا کی صورت میں بھی۔ خاص طور پر وٹامن ڈی اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا استعمال جسم کو بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

4۔ وقت پر سوئیں، وقت پر جاگیں:

نیند کا پورا ہونا ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہو رہی اور آپ رات کو دیر تک جاگنے اورصبح جلدی اٹھنے کے عادی ہیں تو نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ بیمار پڑ سکتے ہیں۔ اس لئے اپنے سونے جاگنے کے روٹین کو درست کریں۔ نیند پوری نہ ہونے سے انسان چڑچڑا اور تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور یہی تھکاوٹ پھر اسے بیماری کی طرف لے جاتی ہے۔

5۔ ہلکی پھلکی ورزش کو زندگی کا حصہ بنائیں:

اپنی روزمرہ زندگی میں ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ تھوڑی سی چہل قدمی ، تھوڑا سا ورک آؤٹ زندگی کو خوبصورت بنا سکتا ہے۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا اور اور ہلکی پھلکی ورزش کو اپنی زندگی میں ضرور شامل کریں۔ اس سے آپ کا اسٹیمنا بڑھتا ہے آپ کو تھکاوٹ نہیں ہوتی اور آپ اپنی روزمرہ کی زندگی کے امور زیادہ بہتر طریقے سے سرا نجام دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔

6۔ تفصیلی طبی چیک اپ ضرور کروائیں:

اگر آپ باربار بیمار پڑ جاتے ہیں اور بظاہر اس کی کوئی خاص وجہ نہیں نظر آتی تو اپنا تفصیلی طبی معائنہ ضرور کروائیں۔ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ بظاہر کوئی بیماری نظر نہ آرہی ہو لیکن اندرونی طور پر کوئی ایسی چیز ہو جس کی نشاندہی ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹرز مختلف ٹیسٹ وغیرہ بھی کرواتے ہیں۔ جس سے بیماری کی تشخیص آسان ہو جاتی ہے۔ 30 سال کی عمر کے بعد مروں اور عورتوں کو ذیابیطس اور دل وغیرہ کے ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔ اس سے آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے اقدام اٹھانے میں آسانی ہو جائے گی اور آپ ان رپورٹس کے حوالے سے اپنا خیال رکھ سکیں گے۔۔

Jald Bemar Hone Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jald Bemar Hone Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jald Bemar Hone Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2167 Views   |   25 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

جلد بیمار ہو جانے کی وجوہات کیا ہیں؟ بار بار بیمار ہو جانے والے افراد کیلئے 6 مفید ڈاکٹری ہدایات

جلد بیمار ہو جانے کی وجوہات کیا ہیں؟ بار بار بیمار ہو جانے والے افراد کیلئے 6 مفید ڈاکٹری ہدایات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد بیمار ہو جانے کی وجوہات کیا ہیں؟ بار بار بیمار ہو جانے والے افراد کیلئے 6 مفید ڈاکٹری ہدایات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔