انجیر کھا کرخواتین کون سے 5 مسائل پر قابو پا سکتی ہیں؟خواتین کے لئے انجیر کے بیش بہا فوائد۔۔۔

انجیر ایک بہت مفید ڈرائی فروٹ ہے ۔ یہ سب کے لئے ہی فائدہ مند ہے۔ لیکن خاص طور پر خواتین کے صحت کے کچھ مسائل ایسے ہیں جن کو حل کرنے میں یہ بہت مددگار ہے۔ خواتین اچھی اور صحت مند زندگی کے لئے کافی جتن کرتی ہیں، وہ ورزش وغیرہ بھی کرتی ہیں ڈائٹ بھی کرتی ہیں اس کے علاوہ اپنی خوراک کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہاں ہم ایک ایسی چیز کے بارے میں بات کریں گے جو کہ اگر صحیح طریقے سے کھائی جائے تو اس سے خواتین کی صحت کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

انجیر میں موجود غذائیت:

انجیر غذائیت سے بھرپور غذا ہوتی ہے۔ اس میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، مینگنیج، فائبر، وٹامن بی 6 اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں موجود ہیں۔ انجیر میں موجود غذائیت سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں ، اس میں موجود فائبر نظامِ انہظام کو بہتر بناتا ہے۔ مینو پاز کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ وزن کم کرنے میں معاون ہے۔ اور بھی بہت سے دوسرے مسائل میں مدد کرتا ہے ۔ یہاں ہم اس کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے۔

1۔ مینو پاز کے مسائل کا حل:

انجیر میں چونکہ زنک، میگنیشئیم ، آئرن وغیرہ وافر مقدار میں موجود ہیں جوکہ خواتین کی تولیدی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں اس کے ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبرہارمنز کے مسائل حل کرتا ہے۔ مینوپاز پیریڈ میں ہونے والی تکالیف میں بھی مددگار ہیں۔

2۔ وزن میں کمی لائے:

آج کل ہر دوسرے شخص کا مسئلہ وزن کا بڑھنا ہے کیونکہ فزیکل ایکٹوٹیز کم ہوگئی ہیں اور بیٹھے بیٹھے سارے کام کیے جارہے ہوتے ہیں تو اس کی وجہ سے وزن میں اضافہ قدرتی بات ہے ۔ انجیر میں موجود فائبر وزن میں کمی لانے میں بہت مدد کرتا ہے۔ لیکن کیونکہ اس میں کیلوریز زیادہ ہیں تو محدود مقدار میں استعمال کریں۔

3۔ خون کی کمی دور کرے:

خون کی کمی خواتین کا بنیادی مسئلہ ہے ایسے میں اگر انجیر کا استعمال کیا جائے تو اس سے آئرن کی کمی دور ہوتی ہے اور ہیموگلوبن کی مقدار بڑھتی ہے۔

4۔ دانت اور ہڈیاں مضبوط:

خواتین میں ایک بہت عام مسئلہ ہڈیوں کی کمزوری ان کا بھربھراپن اور درد ہے، وجہ یہی ہوتی ہے کہ بچوں کی پیدائش میں عورت کی کافی انرجی ختم ہوجاتی ہے اس میں غذائی اجزاء کی کمی ہو جاتی ہے اگر بچوں کے بعد اپنی غذا کا خیال نہ رکھا گیا ہو تو یہ کمی بڑھتی جاتی ہے، اسی لئے خواتین میں جوڑوں اور ہڈیوں کا درد بہت عام مسئلہ ہے۔ انجیر میں موجود کیلشئیم اور میگنیشئیم ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بہت بہترین دوا ہے ۔ اس لئے اس کا درست استعمال خواتین کے اس مسئلے کو بھی حل کردیتا ہے۔

5۔ امراضِ قلب میں مفید:

انجیر میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کا کولیسٹرول لیول بھی درست سطح پر رکھتے ہیں اور بلڈ پریشر کو بھی معمول پر رکھتے ہیں۔ یہ دل کی شرینوں کو کھولتی ہیں ۔ انجیر ٹرائگلیسرائیڈز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اسے امراضِ قلب کی ایک بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔

انجیر کیسے کھائی جائے؟

انجیر ویسے تو مزیدار ڈرائی فروٹ ہے اسے آپ کسی طرح بھی کھا سکتے ہیں لیکن اگر آپ اس کو پانی میں بھگو کر کھائیں تو یہ زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ دو سے تین انجیر رات کو پانی میں بھگو دیں ، صبح اٹھ کر اس کا پانی پی لیں اور انجیر چبا کر کھالیں ۔ انتہائی مفید اور بہترین غذا ہے۔

Anjeer Khane Ke Beshumar Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Khane Ke Beshumar Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Khane Ke Beshumar Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   22820 Views   |   06 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

انجیر کھا کرخواتین کون سے 5 مسائل پر قابو پا سکتی ہیں؟خواتین کے لئے انجیر کے بیش بہا فوائد۔۔۔

انجیر کھا کرخواتین کون سے 5 مسائل پر قابو پا سکتی ہیں؟خواتین کے لئے انجیر کے بیش بہا فوائد۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجیر کھا کرخواتین کون سے 5 مسائل پر قابو پا سکتی ہیں؟خواتین کے لئے انجیر کے بیش بہا فوائد۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔