جسم یا پیروں کی بُو ہو یا چہرے کے مسام کھل گئے ہوں ۔۔ جانیں 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر آپ کے کون کون سے مسئلے حل کرسکتا ہے؟

پھٹکری کو کئی مسائل سے نجات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی اسے پانی کو صاف کرنے کے لئے ٹینک میں بھی ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس کا پاؤڈر بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ مگراسے کیسے استعمال کرنا ہے؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

ایک پھٹکری کے ٹکڑے کو ڈنڈے کی مدد سے کُوٹ لیں اس کے بعد اسے مکسر میں ڈال کر پیس لیں اور کسی خشک بوتل میں اس پاؤڈر کو ٹائٹ ڈھکن لگا کر محفوظ کرلیں۔

پھٹکری کے پاؤڈر کو کن مسائل میں کس طرح استعمال کریں؟

پیروں کی بدبو کیلیئے:

ایک ٹب یا نہانے کی بالٹی میں پانی بھر کر اس میں 1 چمچ پھٹکری کا پاؤڈر ڈالیں اور 10 سے 15 منٹ تک پاؤں بھگا کر بیٹھ جائیں۔ ہفتے میں 2 سے 3 بار اس عمل کو دہرائیں پیروں سے بدبو آنا بند ہوجائے گی۔

بغلوں کی بدبو کیلیئے:

ایک چھوٹی اسپرے بوتل میں پانی بھر کر اس میں 1 سے 2 چٹکی جتنا پھٹکری کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور نہانے کے بعد بغلوں میں اسپرے کریں پسینے کی بدبو نہیں آئے گی۔

چہرے کے کھلے مسام کیلیئے:

عرقِ گلاب کی چھوٹی بوتل میں 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور اسے ٹونر کی طرح استعمال کریں، مسام سکھڑنا شروع ہوجائیں گے۔

حلق میں خارش یا منہ میں زخم:

1 گلاس پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی پھٹکری شامل کر کے اس پانی سے اگر کلیاں کی جائیں تو منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے اور دانے چھالے، زخم بھی سوکھ جاتا ہے۔ اور اس پانی کے چند گھونٹ پینے سے حلق کی خارش بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

Phitkari Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Phitkari Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5203 Views   |   24 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جسم یا پیروں کی بُو ہو یا چہرے کے مسام کھل گئے ہوں ۔۔ جانیں 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر آپ کے کون کون سے مسئلے حل کرسکتا ہے؟

جسم یا پیروں کی بُو ہو یا چہرے کے مسام کھل گئے ہوں ۔۔ جانیں 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر آپ کے کون کون سے مسئلے حل کرسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم یا پیروں کی بُو ہو یا چہرے کے مسام کھل گئے ہوں ۔۔ جانیں 1 چٹکی پھٹکری کا پاؤڈر آپ کے کون کون سے مسئلے حل کرسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔