ایک ساتھ 9 بچوں کی پیدائش، جن پر ایک دن میں 100 پیمپرز خرچ ہوتے ہیں ۔۔ جانئیے ان کی ماں کے بارے میں چند دلچسپ معلومات جو آپ کو بھی حیران کردے گی

رواں سال افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے یہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ جبکہ بیک وقت سب سے زیادہ بچے جنم دینے (جو سب سے زیادہ زندہ بھی بچ گئے) کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

قادر اور حلیمہ سیسی نامی جوڑے کے یہاں رواں سال مئی کے مہینے میں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے حلیمہ کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بچوں کی صحت اچھی ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ جلد ہی انہیں طبی نگہداشت سے نکلنے کی اجازت مل جائے گی، اور بچوں کا گھر واپس لے جانے کی اجازت مل جائے گی۔

رواں سال مارچ کے مہینے میں مالی کی حکومت نے حلیمہ کو مرکش بھیج دیا تھا، جہاں انہوں نے 5 لڑکیوں او 4 لڑکوں کو جنم دیا تھا۔

دوسری جانب انتے بچوں کی پیدائش ایک قدرتی عمل تھا۔ جبکہ پیدائش کے وقت بچوں کا وزن 500 گرام سے ایک کلو کے درمیان تھا۔

اس کے علاوہ پیدائش کے بعد بچوں کو کچھ عرصے تک انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا، مگر اب ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔ اور صحت بہتر ہوتی جارہی ہے۔

تاہم بچوں کی پیدائش کو 6 ماہ گزر جانے پر حلیمہ اور قادر عربی نے بچوں کی نئی تصاویر جاری کردی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیوں نے گلابی اور لڑکوں نے بلیو رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

بچوں کے والد قادر عربی نے حالیہ دنوں مالی کے وزیر صحت سے ملاقات کی جہاں بچوں کو مرکش سے مالی واپسی کے انتظامات پر بات ہوئی۔

حلیمہ کے مطابق ان کو روزانہ 100 کے قریب ڈائپر تبدیل کرنے پڑتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بہت تھک جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو جنم دینا مشکل عمل ہوتا ہے، تو 9 بچوں کی بیک وقت پیدائش میرے لیے بھی ناقابل یقین بات ہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بہت مدد کررہے ہیں۔ جبکہ مالی کی حکومت جوڑے کو مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

یاد رہے کہ قادر عربی اور حلیمہ کی شادی 2017 میں ہوئی تھی، تاہم 9 بچوں سے پہلے ان کے یہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کہ آج کل نگہداشت رشتے دار کررہے ہیں۔

9 Bachon Ki Pedaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 9 Bachon Ki Pedaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 9 Bachon Ki Pedaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   4400 Views   |   25 Oct 2021
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

ایک ساتھ 9 بچوں کی پیدائش، جن پر ایک دن میں 100 پیمپرز خرچ ہوتے ہیں ۔۔ جانئیے ان کی ماں کے بارے میں چند دلچسپ معلومات جو آپ کو بھی حیران کردے گی

ایک ساتھ 9 بچوں کی پیدائش، جن پر ایک دن میں 100 پیمپرز خرچ ہوتے ہیں ۔۔ جانئیے ان کی ماں کے بارے میں چند دلچسپ معلومات جو آپ کو بھی حیران کردے گی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک ساتھ 9 بچوں کی پیدائش، جن پر ایک دن میں 100 پیمپرز خرچ ہوتے ہیں ۔۔ جانئیے ان کی ماں کے بارے میں چند دلچسپ معلومات جو آپ کو بھی حیران کردے گی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔