کان کے درد کا مؤثر اور گھریلو علاج ! جانیئے باورچی خانے میں موجود کن چیزوں سے کان کے درد کا علاج کیا جا سکتا ہے؟

اگر آپ کو کبھی کان میں درد کی شکایت ہوئی ہو تو بخوبی جانتے ہوں گے کہ وہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے، کان میں درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ ٹونسلز، ناک کے اندرونی حصے میں انفیکشن، کیویٹیز اور کان کا میل وغیرہ۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کے کچن میں بہت کچھ ایسا ہے جو کان کے درد میں ریلیف دلاتا ہے اور آپ کو ڈاکٹر کے خرچے سے بچاتا ہے۔

• باورچی خانے میں موجود اجزاء سے کان کے درد کا علاج

• لہسن

لہسن کے دو جوے پیس لیں اور دو چائے کے چمچ سرسوں کے تیل میں مکس کر لیں، پھر اس مکسچر کو اس وقت تک گرم کریں جب تک لہسن کی رنگت ہلکی سی سیاہ نہ ہو جائے، اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر چند قطرے متاثرہ کان میں ڈالیں، یاد رہے کہ تیل بہت معمولی گرم ہو تیز گرم تیل ہرگز استعمال نہ کریں، لہسن کی سن کر دینے والی خاصیت درد میں افاقہ دے گی۔

• زیتون کا تیل

زیتون کے تیل کو نیم گرم کر کے متاثرہ کان میں 2 سے 3 قطرے روزانہ ڈالیں اور 5 سے 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس عمل کو 3 سے 4 دن تک روزانہ دہرائیں درد میں آرام آئے گا۔

• تلسی کے پتوں کا عرق

ایک اور قدرتی نسخہ تلسی کے پتوں کا عرق ہے، کچھ پتوں کو پیس لیں اور ان پتوں سے نکلنے والے عرق کو متاثرہ کان میں ڈالیں یہ بھی کان کے درد کا علاج کرنے کے لئے بہترین ہے، تاہم استعمال سے پہلے عرق کو اچھی طرح ہلا ضرور لیں۔

• نمک

نمک کی کچھ مقدار کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور پھر روئی کو اس پر پھیریں، پھر اس روئی کو کان میں دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، نمک کان کے اندر موجود سیال کو کھینچ لے گا اور سوجن کم ہوجائے گی۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں اس کے بعد گھریلو نسخے آزمائیں۔

Kan Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kan Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kan Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3812 Views   |   20 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

کان کے درد کا مؤثر اور گھریلو علاج ! جانیئے باورچی خانے میں موجود کن چیزوں سے کان کے درد کا علاج کیا جا سکتا ہے؟

کان کے درد کا مؤثر اور گھریلو علاج ! جانیئے باورچی خانے میں موجود کن چیزوں سے کان کے درد کا علاج کیا جا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کان کے درد کا مؤثر اور گھریلو علاج ! جانیئے باورچی خانے میں موجود کن چیزوں سے کان کے درد کا علاج کیا جا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔