"شرم کی وجہ سے بچوں کو نہیں بتایا کہ کیا کام کرتا ہوں۔۔ 3 بیٹیوں کو پڑھایا لکھایا ان کو اچھی زندگی دینے کے لئے وہ سب کیا کو کرسکتا تھا۔ یہاں تک کہ ان کی عزت کی خاطر کبھی یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا کام کرتا ہوں۔"
یہ الفاظ ایک ایسے غریب باپ کے ہیں جو سارا دن محنت مزدوری کرتا تھا مگر نہ تو اتنے پیسے جمع کرپاتا تھا کہ بچوں کی ضروریات پوری کرسکے نا ہی وہ اپنے کام کے بارے میں کسی کو بتا سکتا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے بچوں کو شرم سے بچانا چاہتا تھا۔
یہ غریب شخص دراصل نالے اور گٹر صاف کرنے کا کام کرتا تھا۔ اسی کام کے زریعے اس نے اپنی تینوں بیٹیوں کو پالا پوسا اور پڑھا لکھایا مگر اپنے کام کے بارے میں انھیں کبھی نہیں بتایا۔ اس غریب باپ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹیوں کا سر شرم سے جھکے۔ اس لئے بیٹیوں کے سوال پر انھیں ٹال دیتا تھا اور کام کر کے ہمیشہ نہا دھو کے گھر جاتا تھا۔
جب بیٹی کی کالج کی فیس دینے کے پیسے نہیں تھے تو۔۔ایک بار ایسا بھی ہوا کہ بڑی بیٹی کے کالج کی فیس جمع کروانی تھی مگر اس آدمی کے پاس پیسے نہیں تھے۔ اس وقت اس کے باقی گٹر صاف کرنے والے ساتھیوں نے اپنی دن بھر کی کمائی دوست کے ہاتھ پر رکھ دی تاکہ وہ بیٹی کے کالج کی فیس دے سکے۔ اس غریب شخص کا کہنا ہے کہ ہماری مجبوریاں تو ہوتی ہیں مگر غریب کا دل بہت بڑا ہوتا ہے۔باپ ہمارا ہیرو
اب اگرچہ اس شخص کی بیٹیاں پڑھ لکھ گئی ہیں اور انھیں اپنے باپ کی محنت کا بھی علم ہوگیا ہے۔ وہ اپنے باپ پر فخر کرتی ہیں اور انھیں ہیرو قرار دیتی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sharam Ki Waja Se Bachon Ko Nhe Bataya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharam Ki Waja Se Bachon Ko Nhe Bataya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
شرم کی وجہ سے بچوں کو نہیں بتایا کہ کیا کام کرتا ہوں۔۔ 3 بیٹیوں کو پڑھانے لکھانے والا یہ شخص کون سی نوکری کرتا رہا؟
شرم کی وجہ سے بچوں کو نہیں بتایا کہ کیا کام کرتا ہوں۔۔ 3 بیٹیوں کو پڑھانے لکھانے والا یہ شخص کون سی نوکری کرتا رہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شرم کی وجہ سے بچوں کو نہیں بتایا کہ کیا کام کرتا ہوں۔۔ 3 بیٹیوں کو پڑھانے لکھانے والا یہ شخص کون سی نوکری کرتا رہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔