آپ کے باورچی خانے میں موجود وہ 4 اجزاء جو جلد پر کیل مہاسوں کو نکلنے سے روک سکتے ہیں ۔۔

جلد کی حفاظت کرنے کے لئے مہنگے مہنگے پراڈکٹس سے زیادہ مفید یہ ہے کہ گھریلو اجزاء سے جلد کی حفاظت یقینی بنائی جائے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ آپ کے باورچی خانے میں موجود کون سے اجزاء کا استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو کیل مہاسوں اور دانوں سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

کیل مہاسوں سے جلد کو محفوظ بنانے والے اجزاء

• دھنیے کے بیج

دھنیے کے بیجوں کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، شوگر لیول کو منظم کرتا ہے اور ہارمونز کو متوازن کرتا ہے اسے کھانوں میں ذائقے اور خوشبو کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نایاب جڑی بوٹی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، چہرے کو دانوں، داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے پاک رکھنے کے لئے دھنیے کے بیج پانی میں اُبال کر اسے چھان لیں اس پانی میں لیموں اور شہد شامل کریں اور پی لیں اس سے چہرے کے مسائل یہ دور ہوں گے اور نکھار آئے گا۔

• مسور کی دال

لال مسور کی دال جلد کے تمام مسائل سمیت بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز ختم کرنے کے لئے بھی بےحد مفید ہے، مسور کی دال جلد کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، چہرے پر گلابی چمک کو فروغ دیتی ہے مسور کی دال کو رات میں کچے دودھ میں بھگو دیں صبح اسے پیس لیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں، آپ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

• سونف

چاول میدے اور چینی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہماری جلد پر دانے نکلتے ہیں اور چہرے پر مہاسوں میں اضافے کی وجہ سے جلد خراب ہو جاتی ہے، ایسے میں سونف کا استعمال چہرے کے ان مسائل کو شکست دے کر آپ کے چہرے کو ترو تازہ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے سونف میٹابولزم کو تیز کرتی ہے، میٹھا کھانے کی خواہش ختم کرتی ہے بھوک مٹاتی ہے اور ہارمونز متوازن رکھتی ہے سونف میں موجود فائبر آنتوں کو صاف رکھتا ہے جسم کی گرمی دور کرتا ہے اور جلد کے مسائل کو ختم کرتا ہے سونف کی چائے بنا کر نہار منہ پینی چاہیئے۔

• پودینہ

پودینہ آپ کی جلد کو پُرسکون بناتا ہے، جلد میں موجود پورز کو گہرائی سے صاف کرتا ہے ہاضمہ بہتر بناتا ہے پودینے کی چائے بنا کر اس میں لیموں نچوڑ کر پینے سے دانوں، کیل مہاسوں سمیت جلد کے کئی مسائل دور ہوتے ہیں۔

Keel Mahason Se Nijat Pane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keel Mahason Se Nijat Pane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keel Mahason Se Nijat Pane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5590 Views   |   10 Sep 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آپ کے باورچی خانے میں موجود وہ 4 اجزاء جو جلد پر کیل مہاسوں کو نکلنے سے روک سکتے ہیں ۔۔

آپ کے باورچی خانے میں موجود وہ 4 اجزاء جو جلد پر کیل مہاسوں کو نکلنے سے روک سکتے ہیں ۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے باورچی خانے میں موجود وہ 4 اجزاء جو جلد پر کیل مہاسوں کو نکلنے سے روک سکتے ہیں ۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔