کچھ عام نظر آنے والی علامات جو خواتین میں اووری کے کینسر کا سبب ہوسکتی ہیں

عام طور پر خواتین کی صحت ہر گھر کے لیے سب سے لازم ہوتی ہے مگر ہمارے معاشرے کی کم خواتین ایسی ہوتی ہیں جو اپنی صحت کا خیال بہتر طریقے سے کرتی ہیں- زيادہ تر خواتین اپنی بیماری کو بہت عام سا لیتے ہوئے اس کا علاج گھریلو ٹوٹکوں سے کرنے پر ہی اکتفا کرتی ہیں اور اس کے بعد جب مسئلہ شدت اختیار کر لیتا ہے تو ان کو ڈاکٹر کے پاس جانے کا خیال آتا ہے- جس کے نتیجے میں ان کو شدید نوعیت کے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں- ماہرین نسواں کے مطابق ہر 75 خواتین میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں اووری کے کینسر کا سامنا کرتی ہے- یہ شدید نوعیت کی بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور اس کی ابتدائی علامات اتنی عام ہوتی ہیں کہ اکثر خواتین کو اس کے بارے میں ابتدائی مرحلے میں پتہ بھی نہیں چلتا ہے- ان علامات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جو کہ بظاہر بے ضرر نظر آتی ہیں مگر اووری کے کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بھی ہو سکتی ہیں-

اووری کا کینسر

اووری خواتین کے تولیدی عضو کا اہم حصہ ہے جو کہ تعداد میں دو ہوتی ہیں اور جسم کے نچلے حصے میں دائیں اور بائیں جانب ہوتی ہیں- ان کا سائز ایک بادام کے برابر ہوتا ہے اور ان کا کام مادہ انڈوں کو پیدا کرنا ہوتا ہے- بعض اوقات ان کے اندر ایسی خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس میں یہ اندرونی طور پر ایسے خلیات پیدا کرنے لگتے ہیں جو کہ فاضل ہوتے ہیں اور اس کے سبب انڈوں کے بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے جو کہ بانجھ پن کا باعث بھی بن سکتا ہے- اس کے علاوہ جب اس کا پھیلاؤ زیادہ ہو جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے-

اووری کے کینسر کی علامات

1: بدہضمی

پیٹ میں گیس ہو جانا ، کھٹے ڈکار آنا ، قبض ہونا ، کھانا ہضم نہ ہونا یہ تمام ایسی علامات ہیں جن میں مبتلا ہونے کی صورت میں کوئی بھی خاتون یہ سوچنے کو بھی تیار نہیں ہوتی کہ یہ علامات اووری کے کینسر کا باعث بھی ہو سکتی ہیں- اگر کسی خاتون کو مستقل طور پر بدہضمی کی شکایت ہو اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے وزن میں بھی تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہو تو یہ علامت اووری کے کینسر کی بھی ہو سکتی ہے- اس لیے بہتر یہ ہے کہ ان علامات کی صورت میں اپنے گائنی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور مناسب چیک اپ کروایا جائے اور اس بات کی جانچ کی جائے کہ کس قسم کی غذاؤں کے استعمال سے اس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے-

2: پیٹ کے نچلے حصے میں درد

عام طور پر پیٹ کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کو خواتین ماہواری کے کسی مسئلے سے جوڑتی ہیں اور اس درد کی صورت میں عام ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں- لیکن یہ درد اگر عام دنوں میں بھی جاری رہے تو اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور اس کے لیۓ مناسب چیک اپ کروا لینا چاہیے کیوں کہ یہ بھی اووری کے کینسر کی ایک اہم علامت ہو سکتی ہے-

3: بار بار پیشاب کا آنا

بار بار پیشاب کا آنا مگر پیشاب کرنے کے بعد بھی یہی محسوس ہونا کہ مزيد پیشاب آرہا ہے یا پھر پیشاب کرنے کے دوران درد کا ہونا یہ تمام علامتیں بھی اووری کے کینسر کو ظاہر کرتی ہیں اور ان علامات کی صورت میں ان کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے-

4:قبض کا ہونا

عام طور پر خواتین قبض کی بیماری کو بدہضمی سے تعبیر کرتی ہیں مگر درحقیقت یہ بیماری صرف بد ہضمی کے سبب نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کا سبب اووری کا کینسر بھی ہو سکتا ہے- اس لیے اگر قبض کے ساتھ دیگر علامات بھی ہوں تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے-

5: تھکن

یہ علامت بھی اووری کے کینسر کو ظاہر کرتی ہے سو کر اٹھنے کے بعد بھی تھکن کو محسوس کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ کمزوری محسوس کرنا اووری کے کینسر کی ایک اہم علامت ہے اور اس علامت کی صورت میں جب کہ کھانے پینے کے باوجود کمزوری اور تھکن محسوس ہو اور اس کے ساتھ دیگر علامات بھی ہوں تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ثابت ہو سکتا ہے-

Ovarian Cancer Symptoms And Causes

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ovarian Cancer Symptoms And Causes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ovarian Cancer Symptoms And Causes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sehrish  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4060 Views   |   05 Jan 2022
About the Author:

Sehrish is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sehrish is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کچھ عام نظر آنے والی علامات جو خواتین میں اووری کے کینسر کا سبب ہوسکتی ہیں

کچھ عام نظر آنے والی علامات جو خواتین میں اووری کے کینسر کا سبب ہوسکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچھ عام نظر آنے والی علامات جو خواتین میں اووری کے کینسر کا سبب ہوسکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔