پیدائش کے بعد بچے کا سر بنانا عورتوں کا پسندیدہ کام، مگر یہ آنے والے وقت میں بچوں کو کن مشکلات کا شکار کر سکتا ہے ماہرین کی راۓ جانیں

بہن یہ کیا کدو جیسا لمبا سر ہو رہا ہے بچے کا تم نے اس کا سر نہیں بٹھایا یہ وہ جملہ ہے جو نئی بننے والی ماں کو بڑی بوڑھیوں اور تجربہ کار آنٹیوں کی جانب سے اکثر سننے کو ملتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مفت کے مشورے بھی مل جاتے ہیں

بچوں کے سر کو بٹھانے کے طریقے

عام طور پر بڑی بوڑھیوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ بچے کے سر کو گول اور پیچھے کی طرف سے بٹھانا ضروری ہوتا ہے اس سے بچے کا چہرہ بھی خوبصورت لگتا ہے اور اس کا سر بھی اچھا لگتا ہے جس کے لیۓ چاولوں کی تھیلی ، خاص طریقے کے تکیۓ ، اینٹوں پر سر رکھنا جسے تکلیف دہ طریقے شامل ہوتے ہیں جس کے ذریعے سر کو پیچھے کی طرف سے دبا دیا جاتا ہے

سر کو بٹھانے کے خطرات

مگر موجودہ دور میں ماہرین کے مطابق سر کو اس طرح سے پچکانا بچے کی صحت کے لیۓ کسی طرح بھی مفید نہیں ہوتا ہے بلکہ اس طرح کے سر کو میڈيکل زبان میں فلیٹ ہیڈ سنڈروم کہا جاتا ہے یہ وہ عمل ہے جو کہ خواتین بچوں کی نرم ہڈي کی شکل کو تبدیل کر کے اپنی مہارت قرار دیتی ہیں جب کہ حقیقت میں اس طرح سے وہ بچوں کی کھوپڑی کی ہڈی کی شکل تبدیل کر کے اس کو ایک بیماری میں مبتلا کر دیتی ہیں جو کہ درج ذیل مسائل کا سبب بن سکتی ہے

سر کو بنانے کی صورت میں ہونے والے مسائل

اس طرح سے سر کو بنانے کی صورت میں کچھ بچوں میں جو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں بچوں کی فائن موٹر اسکلز کی کمزوری جس کے نتیجے میں بچے باریک بینی کے کام میں دھیان لگانے میں مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں بچے کے بولنے کی حس مین مسائل ، اس صورت میں بچے دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کی زبان میں توتلا پن بھی ہو سکتا ہے ذہانت میں کمی ، دماغ کھوپڑی کے اندر ہوتا ہے اگر کھوپڑی کی شکل کو تبدیل کیا جاۓ تو اس سے دماغ کی نشو نما بھی متاثر ہو سکتی ہے جس سے بچے کی ذہانت میں کمی واقع ہوسکتی ہے
جزبات کو محسوس کرنے کی صلاحیت میں کمی ، ہر انسان کے محسوس کرنے کی تمام حسوں کا تعلق اس کے دماغ سے ہوتا ہے دماغ کے متاثر ہونے کی صورت میں بچے کے جزبات کے اظہار کی صلاحیتوں میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے جس سے بچہ چڑچڑا ہو سکتا ہے اور ضدی ہونے کے بھی امکانات ہوتے ہیں

ہماری ذمہ داری

میڈیکل ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں جب کہ اب تحقیقات بھی سامنے آچکی ہیں تو بچوں کے ساتھ یہ ظلم بند ہو جانا چاہیۓ قدرت نے جیسی شکل اور سر بنایا ہے اس کو اس طرح سے قدرتی طور پر رہنے دینا چاہیۓ اور خودساختہ طریقے سے اس میں تبدیلی سے بچنا چاہیۓ

Bachon Ka Sar Banane Se Kia Nuqsan Hota

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ka Sar Banane Se Kia Nuqsan Hota and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ka Sar Banane Se Kia Nuqsan Hota to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   41181 Views   |   17 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

پیدائش کے بعد بچے کا سر بنانا عورتوں کا پسندیدہ کام، مگر یہ آنے والے وقت میں بچوں کو کن مشکلات کا شکار کر سکتا ہے ماہرین کی راۓ جانیں

پیدائش کے بعد بچے کا سر بنانا عورتوں کا پسندیدہ کام، مگر یہ آنے والے وقت میں بچوں کو کن مشکلات کا شکار کر سکتا ہے ماہرین کی راۓ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیدائش کے بعد بچے کا سر بنانا عورتوں کا پسندیدہ کام، مگر یہ آنے والے وقت میں بچوں کو کن مشکلات کا شکار کر سکتا ہے ماہرین کی راۓ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔