سونٹھ (خشک ادرک) اور لونگ کو ایک ساتھ کھا کر آپ کون سے زبردست فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

ادرک کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ یہ کتنی فائدے مند چیز ہے ، اسی طرح لونگ بھی بے شمار تکلیفوں میں راحت پہنچانے والا گرم مصالحہ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ان دونوں کو ایک ساتھ کھایا جائے تو آپ کی صحت پر کتنے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ آیوروید میں سونٹھ (خشک ادرک) کو بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ سونٹھ اور ادرک کو پیس کر کئی امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادرک اور لونگ میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش اور بیٹا کیروٹین کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ اسے ایک ساتھ کھا کر کئی سنگین مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

خشک ادرک اور لونگ کے فوائد :

خشک ادرک اور لونگ میں موجود خصوصیات جسم کے لیے بہت فائدہ مند تصور کی جاتی ہیں۔ ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے آپ کئی بیماریوں میں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ لونگ میں موجود خصوصیات مردوں کے بہت سے مسائل کے لیے انتہائی مفید تصور کی جاتی ہیں۔ آئیے یہاں ہم جانتے ہیں کہ خشک ادرک اور لونگ سے ہم کیا کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

1۔ قوت مدافعت بڑھانے میں مفید ہے

خشک ادرک اورلونگ کا استعمال جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ خشک ادرک اور لونگ کے اندر کیپساسین اور کرکومین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ ان دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے مدافعتی نظام کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے خشک ادرک اور لونگ کا استعمال بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

2۔ دانت کا درد

لونگ اور خشک ادرک میں موجود خواص درد کو دور کرنے میں بہت مفید قرار دیے جاتے ہیں۔ لونگ کو درد کش بھی سمجھا جاتا ہے۔ لونگ میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات دانت کے درد میں بہت فائدہ مند تصور کی جاتی ہیں۔ لونگ کا تیل دانت کے درد کو دور کرنے میں بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ درد کے وقت ایک لونگ اور تھوڑی سی خشک ادرک دانت کے نیچے رکھ لیں تو درد دور ہو جاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کو ہلکا سا چبانے سے دانت کے درد میں آرام ملتا ہے۔

3۔ سانس کا مسئلہ

سانس کی تکالیف میں لونگ اور خشک ادرک کا کاڑھا پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ خشک ادرک، لونگ اور شہد ملا کر کاڑھا بنا لیں اور دن میں تین بار پئیں۔ ایسا کرنے سے سانس کے مسائل میں فائدہ ہوتا ہے۔ اسے صرف سونگھنے سے نزلہ، کھانسی، دمہ، برونکائٹس، سائنوسائٹس وغیرہ جیسے مسائل میں فوری آرام ملتا ہے۔

4۔ سوزش کے مسائل

جسم میں سوزش کسی بھی وجہ سے آسکتی ہے، ایسی صورت میں ادرک کا پاؤڈر اس تکلیف کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی خصوصیات بھی اس کے اندر پائی جاتی ہیں، ایسی صورت میں دو سے تین چمچ پاؤڈر کو پانی میں ابال کر پی لیں۔ ایسا کرنے سے گھٹنوں کا درد، جوڑوں میں سوجن وغیرہ کو دور کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس کا پیسٹ جوڑوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔

5۔ نظام ہاضمہ کے لیے مفید

لونگ کا استعمال ہاضمے کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ لونگ اور خشک ادرک کو ایک ساتھ کھانے سے قوت ہضم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کھانے سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔ روزانہ دو لونگ کھانے میں کھانے سے ہاضمہ اور نظام انہضام صحت مند رہتا ہے۔

6۔ قے اور متلی میں آرام

قے اور متلی کے مسئلے میں لونگ اور خشک ادرک کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ قے کی صورت میں لونگ کے پاؤڈر کو خشک ادرک میں ملا کر شہد کے ساتھ کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو متلی محسوس ہو رہی ہے تو 2 لونگ پیس لیں اور ایک چمچ چینی میں تھوڑا سا پانی ملا کر ابالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسے پینے کے بعد متلی آنا بند ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ حمل کے دوران متلی کے مسئلہ میں بھی فائدہ مند ہے۔
خشک ادرک اور لونگ کا استعمال یوں تو فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ کسی بھی سنگین مسئلے میں استعمال کرنے سے پہلے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Long Aur Sonth Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Long Aur Sonth Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Long Aur Sonth Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15932 Views   |   21 Jun 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سونٹھ (خشک ادرک) اور لونگ کو ایک ساتھ کھا کر آپ کون سے زبردست فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

سونٹھ (خشک ادرک) اور لونگ کو ایک ساتھ کھا کر آپ کون سے زبردست فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونٹھ (خشک ادرک) اور لونگ کو ایک ساتھ کھا کر آپ کون سے زبردست فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔