سردیوں میں ہم زیادہ تر کمبل میں گھسے رہتے ہیں۔ اس موسم میں کھانا اور مقوی غذائیں بھی زیادہ کھائی جاتی ہیں جو موٹاپا بڑھا دیتی ہیں۔ ڈاکٹر بلقیس نے اس مسئلے کے حل کے لئے کچھ ایسے طریقے بتائے ہیں جن سے موٹاپے کا مسئلہ باآسانی حل ہوسکتا ہے اور صحت کے لئے دیگر فائدے بھی حاصل ہوسکتے ہیں
نہار منہ
ایک کپ پانی میں 3 سے 4 ٹکڑے دار چینی کے ڈال کر ابالیں اور ایک چمچ کافی پھینٹ کر اس پانی میں ملا دیں۔ ایک لیموں نچوڑ کر ڈال دیں۔ اس کافی کو صبح نہار منہ پئیں۔ یہ نہ صرف دن بھر آپ کو تازہ دم رکھے گی بلکہ چربی پگھلائے گی اور آپ کی بے وقت کی بھوک کا بھی خاتمہ کرے گی۔
ناشتے کے بعد
ناشتے کے بعد آدھی لوکی لیے اسے ہلکا سا ابال کر گرائنڈ کر کے پی لیں۔ اس میں وٹامنز اور معدنیات آپ کے جسم کر بھرپور طاقت تو دیں گے ہی ساتھ یہ آپ کے ناشتے کو فوری ہضم کرنے میں مدد کرے گا۔
دوپہر کے کھانے کے بعد
دوپہر کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد زیرے کا پانی پئیں۔ یہ ہاضمہ تیز کرے گا اور جسم میں پہلے سے موجود چربی کو تیزی سے پگھلائے گا۔ خاص طور پر نکلے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
رات سونے سے پہلے چربی کاٹنے والا مشروب
سونے سے پہلے ایک گلاس ناریل پانی میں ایک چھوٹا ٹکڑا دار چینی، ایک چٹکی پسی ہوئی اجوائن اور اہک چمچ شہد ملا کر پی جائیں۔
یہ 4 چھوٹی چھوٹی چیزیں دن بھر میں کرنے سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا اور صحت بھی اچھی رہے گی۔ ان چیزوں میں موجود اجزاء آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کر کے چہرے کو رعنائی بخشیں گے۔