پچھلے 6 برسوں سے پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہوں.. دولت اور آسائش کے باوجود زاہد احمد کی زندگی میں سکون کیوں نہیں تھا؟

"شہرت اور عیاشیوں کے باوجود ایک خلا سا محسوس ہوتا تھا، جس نے آخرکار مجھے خدا کی طرف لوٹا دیا۔" زاہد احمد نے یہ دل کی بات اشنا شاہ کے شو میں کہی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، زندگی کی جدوجہد اور روحانی سفر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

زاہد احمد نے بتایا کہ انہوں نے زندگی کی ہر آسائش، شہرت اور عیش و عشرت کو آزمایا، لیکن بے سکونی نے انہیں سکون کی تلاش میں خدا کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کیا۔ کراچی میں کیریئر کے لیے آ کر انہوں نے آزادانہ زندگی کا ہر پہلو دیکھا، مگر اس سب کے باوجود ان کی شخصیت میں ایک کمی کا احساس ہمیشہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ محض پیسہ کمانا اور زندگی کے اخراجات پورے کرنا ہی انسان کا مقصد نہیں ہو سکتا، ورنہ دل کا یہ سکون کبھی نہ چھن پاتا۔

زاہد نے مزید کہا کہ اس بے سکونی نے انہیں خدا سے عبادت اور نماز کی توفیق مانگنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 5 سے 6 سالوں سے وہ باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز ادا کر رہے ہیں، حتیٰ کہ شوٹنگ سیٹ پر بھی اپنے مذہبی فرائض نبھاتے ہیں۔ زاہد کا کہنا ہے کہ خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے سے ان کی زندگی میں ایک سکون آ گیا ہے اور اب وہ حقیقی خوشی اور اطمینان کے ساتھ جی رہے ہیں۔

Zahid Ahmed Interview About Personal Journey

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zahid Ahmed Interview About Personal Journey and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zahid Ahmed Interview About Personal Journey to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1748 Views   |   01 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پچھلے 6 برسوں سے پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہوں.. دولت اور آسائش کے باوجود زاہد احمد کی زندگی میں سکون کیوں نہیں تھا؟

پچھلے 6 برسوں سے پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہوں.. دولت اور آسائش کے باوجود زاہد احمد کی زندگی میں سکون کیوں نہیں تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پچھلے 6 برسوں سے پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہوں.. دولت اور آسائش کے باوجود زاہد احمد کی زندگی میں سکون کیوں نہیں تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔