رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے 7 طریقے

گذشتہ چند سال سے ماہ صیام گرمیوں کے موسم میں آرہا ہے جس میں سب سے بڑا چیلنج جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا ہے تاکہ پورے ماہ خشوع وخضوع سے عبادت کی جاسکے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔اس کے علاوہ پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پیئیں، اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

رمضان المبارک میں سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ سات آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔ --> ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کی پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے۔
افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔
روزہ کے بعد کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں۔رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2722 Views   |   06 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے 7 طریقے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کے 7 طریقے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.