بال رنگنے کے 5 قدرتی طریقے

اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے ۔ کافی عرصے سے بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔

مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے ۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا ور بال جھڑنے لگتے ہیں ۔ کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے بال بھی رنگ جائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے ۔

مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقوں سے آپ اپنے بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے رنگ سکتی ہیں۔ مصنوعی طریقوں کے مقابلے قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ۔

مہندی

مہندی بالوں کو گھنا اور مضبوط بناتی ہے ۔ بال رنگنے کے لیے کیمیکل والی کالی مہندی کا استعمال ہر گز نہ کریں بلکہ کیمیکل سے پاک مہندی تلاش کریں ۔ رات کے وقت مہندی کو دہی میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔ ہاتھوں میں دستانے پہنیں اور بال کو سیکشن میں بانٹ دیں اہر سیکشن کو الگ الگ کلپ سے باندھ لیں ایک ایک کلپ کھولتے جائیں اور پیسٹ لگاتی جائیں ۔
مہندی لگانے کے بعد بالوں کو کسی تھیلی یا کپڑے سے باندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ اگر گہرا رنگ چاہیے تو دو سے تین گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔ کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں ۔
بہترین نتائج کے لیے مہینے میں دو بار استعمال کریں ۔

شہد

اگر آپ اپنے بالوں کو سنہرا کرنا چاہتی ہیں تو شہد کا استعمال بہترین ہے ۔ شہد اور دہی ملالیں۔
دہی اتنا ہونا چاہیے کہ شہد کی چکناہٹ ختم ہوجائے ۔ اور شہد اپنے بالوں کی لمبائی کے حساب سے لیں ۔ بالوں پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں ۔ ایک بار میں شاید اس کا اثر نظر نہ آئے لیکن اس کے مستقل استعمال سے بالوں کا رنگ تبدیل ہونے لگے گا۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔

سیاہ پتی
سیاہ چائے کو بالوں پر لگانے سے بال سیاہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ دو کپ پانی میں دو چمچے چائے کی پتی کو اچھی طرح پکائیں ۔ تھوڑا ٹھنڈا کرکے بال اس چائے سے دھولیں زائد قہوہ بالوں سے نکل جانے دیں اور باقی کو تین سے چار گھنٹوں کے لیے لگا رہنا دیں ۔ پھر صاف پانی سے بال اچھی طرح دھو لیں اس نسخے کو تین سے چار بارا ستعمال کرنے کے بعد آپ کو فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا ۔

کافی

کافی بھی بال رنگنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے ۔
کافی سے آپ اپنے بالوں میں سرخ اور بھورے رنگ کی ہائی لائٹس بھی دے سکتے ہیں ۔
دو کپ میں دو بڑے چمچ کافی ڈالیں ۔
بالوں کو پہلے کسی اچھے شیمپو سے دھولیں ۔
کافی کے مکسچر کو کسی چھوٹے ٹب میں ڈال دیں ٹب کو اپنے باتھ ٹب پر رکھ لیں ۔ بالوں کو اس میں بھگو لیں۔
یہاں آپ کو کسی کی مدد درکار ہوگی۔
کسی گلاس یا ڈونگے کی مدد سے مکسچر کو بالوں پر ڈالیں ۔
زائد مکسچر بالوں سے نکل جائے تو تین چار گھنٹوں تک بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔
اس دوران بالوں پر کوئی کپڑا باندھ لیں ۔ تین چار گھنٹے بعد بال دھو لیں ۔
کافی سے بالوں کو رنگنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے ۔
آدھے کپ کنڈشنر میں تین سے چار بڑے چمچے کافی ملائیں ۔
کندھوں پہ تولیہ رکھ لیں اور اس ڈائی کو بالوں پر برش کی مدد سے لگالیں ۔
جڑوں سے شروع کرتے ہوئے بالوں کی نوکوں تک لگائیں ۔
ایک گھنٹے تک لگا چھوڑ دیں ۔ بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں ۔


گل بابونہ

یہ ایک قسم کاپھول ہوتا ہے ۔ اس سے بننے والی پتی آپ کو کسی بھی ہربل اسٹور پر مل جائے گی ۔ گل بابونی کی پتی کے پانچ ٹی بیگس ایک کپ گرم پانی میں ڈالیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں دو بڑے چمچے دہی کے ڈال دیں ۔ اس آمیزے کو بالوں پر ماسک کے طور پر لگائیں ۔ بالوں کو شاور کیپ سے باندھ لیں ۔ بالوں پر دو گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں ۔ پھر شیمپو سے بال دھو لیں ۔ جب تک آپ کا من چاہا رنگ نہ آجائے اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں ۔ اس سے بالوں میں ہلکا سنہری رنگ آجائے گا۔

Balo Ko Rang Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balo Ko Rang Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balo Ko Rang Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   90055 Views   |   03 Apr 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Mujhy apny bal tezi s lmby krny h or ghany bhi koi hair mask bta d or oil bhi

  • Rizwan , Krachi

بال رنگنے کے 5 قدرتی طریقے

بال رنگنے کے 5 قدرتی طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال رنگنے کے 5 قدرتی طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔