Is Aiman Khan Pregnant Third Time
اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ایمن خان، جنہیں ہم سب نے بچپن سے اسکرین پر دیکھا اور پسند کیا، اب ایک بار پھر خوشی کی نئی لہر لے کر آئی ہیں۔ کم عمری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایمن نے اپنی زندگی کا نیا سفر اداکار منیب بٹ کے ساتھ شروع کیا، اور اب وہ دو پیاری بیٹیوں – امل اور میرال – کی ماں ہیں۔
ایمن خان گزشتہ رات ایک معروف برانڈ کی لانچنگ ایونٹ میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں شرکت کی۔ ان کا اسٹائل، میک اپ اور بال سب کچھ بے حد دلکش تھا، مگر سب سے زیادہ توجہ جس چیز نے حاصل کی، وہ تھا اُن کا خوشگوار اور بدلا بدلا انداز۔ جی ہاں، مداحوں نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ ایمن ماشاءاللہ ایک بار پھر امید سے ہیں۔
یہ خبریں کچھ دن پہلے ان کے بھائی معاذ خان کی شادی پر شیئر ہونے والی ویڈیوز سے ہی گردش میں تھیں، لیکن اب تو ایمن کی چمکتی ہوئی مسکراہٹ اور دلکشی سب کچھ کہہ رہی تھی۔
مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔
کسی نے کہا، واہ، لگتا ہے چھوٹے منیب کی آمد ہے ان شاء اللہ!
تو کوئی بولا، اللہ کرے اس بار بیٹا ہو، آمین!
جبکہ کسی نے ایمن کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، اتنی گلو کر رہی ہے، مجھے لگتا ہے پھر سے بیٹی آئے گی۔
ایمن اور منیب کی خوبصورت فیملی میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد کی خبر نے سوشل میڈیا پر خوشیوں کا سماں باندھ دیا ہے۔ ہر طرف دعائیں، محبتیں اور نیک تمنائیں گردش کر رہی ہیں۔
آپ کو کیا لگتا ہے؟ امل اور میرال کو بہن ملے گی یا بھائی؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Is Aiman Khan Pregnant Third Time and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Aiman Khan Pregnant Third Time to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.