بیر کو لمبے عرصے کے لئے کیسے محفوظ کریں؟ جانیں اس کا طریقہ اور خشک بیر کھانے کے فائدے

بازار میں اس وقت بیر ہی بیر چھائے ہوئے ہیں۔ موسم میں تو لوگ ان کو خوب کھاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ مارکیٹ سے اوجھل ہوں لوگ اس کے فائدوں سے خود کو محروم کرلیتے ہیں البتہ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سوکھے ہوئے بیر کھانا بھی کم فائدہ مند نہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو سوکھے ہوئے بیر کھانے کے فائدے بتائے جائیں گے۔

خشک بیر کو سوپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے کیونکہ ان میں مختلف قسم کے بایو ایکٹیو مادے جیسے پولی سیکرائڈز، پولیفینول، امینو ایسڈ، نیوکلیوٹائڈز، فیٹی ایسڈز، غذائی ریشہ، الکلائیڈز، اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اوپر دی گئی ویڈیو میں بیر کو خشک کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ انھیں ناشتے میں سیریل کے ساتھ، ملک شیک، کسی میٹھی ڈش یا پھر سلاد کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بیر کو خشک کرنے کے لئے سب سے پہلے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر 20 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ 2 چمچ پسی ہوئی چینی کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور تھوڑا سا سرکہ بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر اور پکائیں۔ پھر تمام بیروں کو نکال کر تیز دھوپ میں سکھا لیں۔ جب بیر سوکھ جائیں تو انھیں ائیر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کرلیں۔

تازے اور خشک بیر کے فائدے

فائبر سے بھرپور یہ ذائقہ دار پھل جلدی ہضم ہوجاتا ہے ساتھ ہی اسے کھانے سے وزن بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بیر کھانے سے پرانے سے پرانا قبض بھی ختم ہوجاتا ہے۔
بیر میں وٹامن ای اور وٹامن سی کے علاوہ دیگر معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں جن سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
بیر کو کھانے سے جلدی امراض جیسے الرجی یا ایگزیما میں کمی واقع ہوتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔
بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے
خاص طور پر خواتین کے لئے بہترین ہوتا ہے کیں کہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس اور آئرن ہوتا ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

Bair Kese Mehfooz Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bair Kese Mehfooz Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bair Kese Mehfooz Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1992 Views   |   21 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیر کو لمبے عرصے کے لئے کیسے محفوظ کریں؟ جانیں اس کا طریقہ اور خشک بیر کھانے کے فائدے

بیر کو لمبے عرصے کے لئے کیسے محفوظ کریں؟ جانیں اس کا طریقہ اور خشک بیر کھانے کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیر کو لمبے عرصے کے لئے کیسے محفوظ کریں؟ جانیں اس کا طریقہ اور خشک بیر کھانے کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔