شہد اصلی ہے یا نقلی گھر بیٹھے جاننے کے 6 آسان طریقے

شہد خدا کی طرف سے شفاء کا ایک جامع نسخہ ہے ۔ جو میٹھا بھی ہے اور ذائقے دار بھی۔۔ لیکن یہ کیسے جانچیں کہ ہمارے پاس موجود شہد اصلی ہے یا نقلی۔۔۔ ؟ ہم بتارہے ہیں آپ کو ایسے طریقے جن کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ استعمال کیا جانے والے شہد میں اصلی غذائیت موجود بھی ہے یا نہیں۔

1: گاڑھا پن:

اصلی شہد کی پہچان اسکا گاڑھا پن ہے۔ جتنا گاڑھا ہوگا وہ اتنا ہی اچھا شہد ہوگا۔

2: فریج میں رکھیں

شہد کو فریج میں رکھیں اور کچھ گھنٹے بعد نکال کر دیکھیں اگر وہ مزید گاڑھا ہوجائے تو وہ اصلی ہے اور اگر گاڑھا نہ ہو اور اسی حالت پر برقرار رہے تو وہ گڑ کا بنا شہد ہے جس کی افادیت صفر ہے۔

3: پانی میں ملائیں

شہد کے ایک چمچ کو پانی میں ملاکر دیکھئے اگر شہد گھل جائے گا تو وہ نقلی ہے اور نہیں گھلے تو وہ شفاف اور اصلی شہد ہے۔

4: جار ہلائیں

شہد کے جار کو ہلائیں، اور یہ غور کریں کہ شہد جار کے اندر ایک طرف سے دوسری طرف جانے میں وقت لے رہا ہے تو وہ اصلی ہے۔

5: ماچس کی تیلی پر لگائیں

شہد کو ماچس کی تیلی کے سرے پر لگائیں اور آگ سے جلائیں اگر اصلی شہد ہوگا تو تیلی جل جائے گی اور شہد ٹپک جائے گا۔

6: گرم کریں

اصلی شہد کی اپنی ذاتی خوشبو ہوتی ہے جو بار بار گرم ہونے پر زائل نہیں ہوتی ویسی ہی رہتی ہے۔ جبکہ جعلی شہد میں خوشبو نہیں ہوتی۔

Shehd Asli Hai Ya Naqli

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shehd Asli Hai Ya Naqli and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shehd Asli Hai Ya Naqli to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Haseeb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2228 Views   |   14 Mar 2022
About the Author:

Haseeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Haseeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شہد اصلی ہے یا نقلی گھر بیٹھے جاننے کے 6 آسان طریقے

شہد اصلی ہے یا نقلی گھر بیٹھے جاننے کے 6 آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہد اصلی ہے یا نقلی گھر بیٹھے جاننے کے 6 آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔