لوکی غذائی فوائد سے مالامال ۔ کیل مہاسے والی جلد سے پریشان نوجوان بچیاں لوکی کا رس پئیں توجلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لوکی کے بارے میں کہا یہ جاتا ہے کہ ہمارے نبیﷺ کی پسندیدہ سبزیوں میں سے ایک تھی، لوکی یا کدو ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے بے شمار فوائد ہیں یہ پاکستان میں سارا سال ہی فروخت ہوتی ہے۔ لیکن یہ اصل میں گرمی کی سبزی ہے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہے ، یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے۔ یہ طبی اور غذائی فوائد سے مالامال سبزی ہے۔ ویسے تو اس کے بےشمار فوائد ہیں لیکن ہمیں سنتِ نبویﷺ پر عمل پیرا ہو کر اس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ گرمیوں میں ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جوکہ پھر پسینے کے ذریعے ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔ یہ قدرتی نظام ہے جو کہ اللہ کی طرف سے انسان کی بہتری کے لئے بنایا گیا ہے۔ پسینہ بہنے سے ہمارا جسم ٹھنڈا ہوتا ہے اور زائد درجہ حرارت خارج ہوتا ہے۔ گرمی کے مہینے میں ہمیں ایسی غذا استعمال کرنی چاہئیں جو جسمانی نظام کو معتدل، ایکٹو اور فعال کر دے اور گرمی کے اثرات کو زائل کرنے میں معاون ثابت ہو۔

لوکی موسمِ گرما کی وہ سبزی ہے جو کہ ہمارے جسم کو ٹھنڈا کر کے جسمانی درجہ حرارت کو اعتدال میں لاتی ہے۔ یہ گول، لمبوتری، یا بیضوی شکل کی ہوتی ہے، یوں تو سارا سال ہی بازار میں نظر آتی ہے اور سارا سال ہی ہر گھر میں پکتی بھی ہے۔ لیکن گرمیوں میں اس کو کھانے کا مزا ہی اور ہے۔ اس میں معدنی نمکیات مثلاً کیلشیئم،پوٹاشیئم اور فولاد شامل ہیں۔ یہ اگر کمزور افراد کو دی جائے تو اس کو گوشت کے ساتھ ملا کر شوربے والا سالن پکا کر کھلایا جائے تو اس سے جسم میں طاقت آتی ہے۔ لیکن جس کو وزن کم کرنا ہو تو وہ اگر لوکی کا پانی ابال کر پئیں تو اس سے وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ اس میں پانی کی کافی مقدار شامل ہے جس کی وجہ سے اس کو کھانے سے پانی کی کمی بھی دور ہوتی ہے۔

لوکی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا شوربہ مقوی قلب ہے اور دل کی بیماریوں میں مفید ہے۔ اس میں غذائی فائبر بھی موجود ہیں جو ںظامِ ہضم کو بہتر بناتے ہیں ، ذیابیطس کے مریضوں کو بار بار پیاس لگتی ہے لوکی پیاس بھی بجھاتی ہے۔
یہ ہماری جلد کو شگفتہ اور شاداب بنانے میں بھی انتہائی مددگار ہے۔ کیل مہاسے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ اس کا پانی پینے سے پیٹ کی خرابیاں بھی دور ہوتی ہیں اور چہرہ بھی شاداب اور فریش ہوتا ہے جلد کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔ کیل مہاسے اور پمپلز والے لڑکے اور لڑکیاں لوکی کا جوس پئیں تو جلد سے خارج ہونے والی چکنائی کے توازن کو درست کیا جا سکتا ہے۔ سر کی جلد کی خشکی ختم کرنے کے لئے ایک آزمودہ نسخہ بتایا جاتا ہے کہ لوکی اور آملے کا رس ہم وزن لے کر ملا لیا جائے اور اس محلول کو پورے سر کی جلد پر لگا کر نرم ہاتھوں سے مساج کیا جائے اور آدھے پون گھنٹے بعد سادے پانی سے سر دھو لیا جائے تو تھوڑے دن کے استعمال سے ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اسی طرح چہرے کی جلد کو شفاف بنانے کے لئے لوکی بہت بہت بہترین نسخہ ہے۔

Loki Khane Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Loki Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loki Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1870 Views   |   07 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

لوکی غذائی فوائد سے مالامال ۔ کیل مہاسے والی جلد سے پریشان نوجوان بچیاں لوکی کا رس پئیں توجلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لوکی غذائی فوائد سے مالامال ۔ کیل مہاسے والی جلد سے پریشان نوجوان بچیاں لوکی کا رس پئیں توجلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوکی غذائی فوائد سے مالامال ۔ کیل مہاسے والی جلد سے پریشان نوجوان بچیاں لوکی کا رس پئیں توجلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔