سہانجنہ ایک ڈاکٹر پودا! ناقابل یقین فوائد

دوا کے ساتھ ساتھ غذا کے طور پر بھی کاربوہائیڈ ریٹ،پروٹین،فائبر،وٹامنز اور منرلزسے بھرپور سہانجنہ زبردست غذائی افادیت کی حامل ہوتی ہیں۔ اسکے پتے، پھول اور پھل سبزی کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ سہانجنہ کے پودے کے تمام حصوں میں قدرت نے شفا بخش صلاحیت رکھی ہے۔

اسکے پتوں میں خصوصاً متعدد طبی خواص اور آئرن کے اجزاء پائے جاتے ہیں۔اس کا سوپ بہت طاقتور ہوتا ہے۔شیرخوار بچوں سے لے کر بزرگوں تک یہ سبزی بڑی کارآمد اور صحت بخش ثابت ہوتی ہے۔

اگر آپ اس سبزی سے ناواقف ہیں تو اس کے لامحدود فوائد میں سے چند فوائد جاننے کے بعد اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں گے۔

۱۔جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لئے سہانجنہ بے حد مفید ہے۔اسے اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور درد سے نجات پائیں۔
۲۔ایک گلاس پانی میں سہانجنہ کے پھول دو سے تین عدد،سہانجنہ کی پھلی ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا،سہانجنہ کی پتیاں ایک چمچ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ناشتہ کے دو گھنٹے بعد پی لیں اگر کڑوا لگے تو آدھا کپ دہی شامل کرلیں۔اس سے بینائی تیز،وزن کم،ہڈیوں کابھربھراپن ختم ،جھریاں چھائیاں سب ختم اور جگر صحیح کام کرے گا۔
۳۔مخصوص ایام کی خرابی دور کرنے کیلئے آدھی پھلی ڈیڑھ گلاس پانی میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ ایک گلاس رہ جائے پھر یہ پی لیں ۔اس سے
مخصوص ایام کی خرابی کے ساتھ اس سے ہونے والا جوڑوں کا درد بھی دور ہوگا۔
۴۔سہانجنہ کے پتے پیس کر دہی میں ملا کر روزانہ رات سونے سے پہلے ایکنی پر لگانے سے ایکنی دور ہوجاتی ہے۔
۵۔بچوں کے ریشز پر سہانجنہ کے پتے پیس کر کھوپرے کے تیل میں ملاکر لگانے سے ریشز دور ہوجاتے ہیں۔
۶۔سہانجنہ کے آٹھ سے دس پتے ایک کپ پانی میں بلینڈ کر کے پینے سے مرگی کے مریض ٹھیک ہوسکتے ہیں۔
۷۔سہانجنہ کی ایک پھلی،اور سو گرام سہانجنہ کے پتے سو گرام،لونگ سات عدد،جائفل ایک عدد،بڑی الائچی ایک عدد،دارچینی ایک ٹکڑا تین گلاس پانی میں اتنا پکائیں کہ دو گلاس رہ جائے۔دن میں تین دفعہ چار چمچ سے یہ پینا شروع کریں اور ایک کپ دن میں تین دفعہ تک لے جائیں۔دق،فالج،ریشہ اور مہروں کی ہر بیماری دور ہوجائے گی۔
۸۔بچوں کا وزن نہ بڑھنے کی شکایت کے تحت سہانجنہ سے بچوں کی صحت اور وزن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ایک چمچ اسکے پتوں کا رس بچوں کو دودھ میں ملاکر پلانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
۹۔سہانجنہ کے پھول سکھا کر رکھ لیں۔ڈیڑھ کپ پانی میں تھوڑے سے پھول ڈال کر اتنا پکالیں کہ ایک کپ رہ جائے تو پی لیں اس سے وزن کم ہوگا۔ ۱۰۔خون صاف کرنے میں لاجواب دوا کا کام کرتی ہے۔گردہ اور مثانہ کی پتھری توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
۱۱۔گیس، جگر اور معدہ کے مسائل کو ٹھیک اور پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کردیتی ہے۔
۱۲۔دمہ اور کھانسی میں مبتلا افراد کیلئے مفید سبزی ہے۔یہ ان امراض کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
۱۳۔نظر کو تیز کرتی ہے اور پیٹ اور تلی کے درد کو ختم کرتی ہے۔
۱۴۔سہانجنہ اعلیٰ قسم کے جراثیم کش اثرات رکھتی ہے اسی لئے اس کا استعمال انفیکشن سے تحفظ دیتا ہے۔
۱۵۔سہانجنہ کے پھولوں کو دودھ میں ابال کر پینے سے جنسی کمزوری اور بانجھ پن دور ہوتا ہے۔
۱۶۔سہانجنہ کے پتوں کارس ایک چمچ لے کر گاجر کے رس میں ملاکر پینے سے پیشاب کے تمام امراض دور ہوجاتے ہیں۔گاجر کی جگہ گرمیوں میں کھیرے کا رس بھی لیا جاسکتا ہے۔
۱۷۔ہاضمے کی بے قاعدگی میں بے حد مفید ہے۔ معدہ کے مسائل کا آسان حل ہے۔
۱۸۔ایک چمچ اسکے پتوں کا رس ناریل کے پانی میں ملاکر پینے سے بڑی آنت کی سوزش اور یرقان دور ہوتا ہے۔
۱۹۔سہانجنہ سے رحم کی کمزوری دور ہوتی ہے اسی لئے زچگی میں آسانی اور زچگی کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں سے حفاظت رہتی ہے۔
۲۰۔سہانجنہ کے پتوں کو سبزی کے طور پر استعمال کرنے سے زچگی کے بعد خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے جو بچے کی صحت کا ضامن ہے۔

Sohanjna Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sohanjna Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sohanjna Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19130 Views   |   12 Jun 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

سہانجنہ ایک ڈاکٹر پودا! ناقابل یقین فوائد

سہانجنہ ایک ڈاکٹر پودا! ناقابل یقین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سہانجنہ ایک ڈاکٹر پودا! ناقابل یقین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔