ناریل کے تیل کا استعمال دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے- ناریل کے تیل کی ایک چھوٹی سی بوتل میں بھی کتنے بڑے راز چھپے ہوتے ہیں اس سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں- یہ تیل اپنی افادیت کے پیشِ نظر آج سینکڑوں طریقوں سے استعمال کیا جا رہا ہے- اس تیل کے ہمارے جسم٬ چہرے اور بالوں پر انتہائی طاقتور اثرات مرتب ہوتے ہیں- آئیے آج ہم آپ کو ناریل کے تیل کے چند حیرت انگیز فوائد بتاتے ہیں-
Brightens age spots
بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر پڑنے والے ان نمایاں نشانات کو ہلکا یا غیر نمایاں کرنا انتہائی آسان ہے- ناریل کا تیل اس کا سب سے بہترین علاج ہے اور یہ انتہائی تیزی سے اور آسانی کے ساتھ کام کرتا ہے- نشانات کو کم کرنے کے لیے تھوڑا سا تیل لے کر متاثرہ حصوں پر رگڑیے اور پوری رات کے لیے لگا چھوڑ دیجیے- ایک سے دو ہفتوں میں اس عمل کے متاثر کن نتائج آپ کے سامنے ہوں گے-
Prevents stretch marks
کیا آپ یقین کریں گے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر جسم پر پڑنے والے ان نشانات سے بچاؤ آسان ہے- عموماً ان مسائل کا سامنا خواتین کو ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جلد بدنما ہوجاتی ہے- لیکن اس مسئلے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تھوڑی سی مقدار میں ناریل کا لگانے سے یہ نشانات ظاہر نہیں ہوتے اور اگر ظاہر ہوچکے ہیں تو متاثرہ حصوں پر لگانے سے غائب ہوجاتے ہیں- یقیناً چند ہفتوں کے استعمال سے ناریل کے تیل آپ کا بہترین دوست ثابت ہوگا-
Recovering split ends of hair
اگر آپ کے بال دو شاخے یا دو منہ والے ہو رہے ہیں تو اس کا بھی حل کوئی مشکل نہیں- تھوڑا سا ناریل کا تیل ہتھیلی پر رگڑ کر پورے بالوں میں پھیلا دیجیے اور مکمل بالوں میں کنگھی کیجیے- اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل بالوں کی جڑوں میں پہنچے اور اختتام یعنی سروں تک بھی لازمی پہنچا ہو- ساری رات یہ تیل لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھوئیں-
Stimulates Hair Growth
اگر آپ لمبے اور خوبصورت بال چاہتے ہیں اس کے لیے بھی آپ ناریل کا تیل استعمال کریں٬ ہرگز مایوس نہیں ہوں گے- لمبے کے لیے بھی ناریل کے تیل کا طریقہ استعمال گزشتہ پوائنٹ والا ہی ہے آپ کی آسانی کے لیے دہرایا جارہا ہے-تھوڑا سا ناریل کا تیل ہتھیلی پر رگڑ کر پورے بالوں میں پھیلا دیجیے اور مکمل بالوں میں کنگھی کیجیے- اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل بالوں کی جڑوں میں پہنچے اور اختتام یعنی سروں تک بھی لازمی پہنچا ہو- ساری رات یہ تیل لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھوئیں-
Faster growth of your nails
اکثر افراد کو ناخن نہ بڑھنے کی شکایت ہوتی ہے- اب آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس مسئلے کا حل بھی ناریل کے تیل میں پوشیدہ ہے- ناریل کا تیل ناخنوں کو تیزی سے بڑھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے- ناریل کا تیل ناخنوں پر لگانے سے ناخن طاقتور بھی ہوتے ہیں اور ساتھ ہی بڑھتے بھی ہیں-
It has anti-aging effect
ناریل کے تیل میں جراثیم کش اثرات بھی پائے جاتے ہیں- اور ناریل کا تیل کیل مہاسوں کے خلاف ایک بہترین علاج کے طور پر جانا جاتا ہے- ناریل کے تیل کے استعمال سے کیل مہاسوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے اور آپ کے چہرے کو خوبصورتی حاصل ہوتی ہے- اس طرح آپ جوان بھی نظر آتے ہیں- یاد رکھیے کیل مہاسے بڑھتی عمر کی نشانیوں میں سے ایک ہیں-
Fight against fungal infections
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ افراد جنہیں fungal infections (فنجائی) کے مرض کا سامنا ہوتا ہے ان کا بہترین علاج ناریل کے تیل میں پوشیدہ ہوتا ہے- ناریل کا تیل فنجائی کے خلاف لڑنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے- روئی کو ناریل کے تیل میں ڈبو کر متاثرہ حصوں پر لگائیے٬ چند ہی گھنٹوں میں آپ کو آرام محسوس ہونا شروع ہوجائے گا- چند دنوں تک کیا جانے والا یہ عمل آپ کو اس مرض سے چھٹکارا دلوا سکتا ہے-
Some more benefits
اگر آپ سر میں موجود جوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ناریل کا تیل استعمال کریں۔
خشک اور خراب ہونے والی جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال بہترین طریقہ علاج ہے۔
سر میں ناریل کے تیل کی مالش سے بالوں کی خشکی اور سر کی جلدی خارش کا خاتمہ ممکن ہے-
ماہرین کے مطابق ناریل کے تیل کا استعمال الزائمر (یاداشت کی کمزوری) کے مرض میں مفید ثابت ہوتا ہے-
نکسیر پوٹھنے کے مرض میں مبتلا افراد ناریل کے تیل کو نتھنوں میں لگا کر اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coconut Oil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Oil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ناریل کا تیل٬ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
ناریل کا تیل٬ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل کا تیل٬ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔