پودینے کے تیل کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟

پودینہ کو تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا اور اس کی مہک ہوسکتا ہے پسند بھی کرتے ہو جبکہ مختلف پکوان تو اس کے بغیر ادھورے لگتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پودینے کا تیل آپ کی صحت پر کیا جادوئی اثرات مرتب کرسکتا ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

سر درد سے نجات:

پودینے کے تیل کے تین قطرے لے کر جوجوبا آئل یا زیتون کے تیل میں ملا لیں۔
اب اس تیل سے گردن کے پچھلے حصے پہ لگائیں۔
۵ سے ۱۰ منٹ تک مَساج کریں۔

پٹھوں کا درد:

پودینے کا تیل پٹھوں کے درد کے لیے بھی مفید ہے۔
پودینے کے تیل کو زیتون کے تیل کے ساتھ مِکس کرکےمطلوبہ جگہ کا مساج کریں۔

بہتر ہاضمہ:

پودینہ ہاضمے کے لیے ایک بہترین شے ہے اور اس مقصد کے لیے اس کا استعمال بہت پرانا ہے۔
پودینے کے تیل کے چند قطرے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کرکھانے کے بعد پی لیں۔
یا
پودینے کی چائے دن میں ۲ سے ۳ مرتبہ پیئیں۔

بالوں کی نشونما:

پودینے کا تیل خالص ناریل کے تیل کے ساتھ مِکس کرلیں۔
اور بالوں، جڑوں اور سر کی جلد کا اچھی طرح مساج کریں۔

ذہنی تنائو:

پودینے کے تیل کے چند قطرے ایک رومال پر ڈال لیں۔
اب اس رومال کو ناک کے پاس لے جا کر آہستہ آہستہ سانس لیں۔
اس کی خوشبو ذہنتی تنائو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21729 Views   |   04 Feb 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پودینے کے تیل کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پودینے کے تیل کے ان جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.