چمکدار اور نکھری جلد کے لئے یہ 5 آسان بیوٹی ٹپس آزمائیں اور چاند سا نکھرا چہرہ پائیں

پپیتے سے لے کر لیموں کے رس تک گھریلو نسخوں کو جتنا آزما کر ان کا فائدہ اُٹھایا جائے کم ہوگا، گھریلو نسخوں کے زریعے اپنے مسائل کا حل سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے جس کے لئے آپ کو ہزاروں روپے بھی خرچ نہیں کرنے پڑتے اور ساتھ ہی آپ گھر میں ہی اپنے مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
چمکدار اور نکھری جلد کے لئے کئی ایسے نسخے ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے اس مقصد کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں مگر آج ہم آپ کو چند آسان سستے اور گھر میں دستیاب چیزوں سے صحت مند اور شفاف جلد حاصل کرنے کے چند طریقے بتائیں گے تاکہ آپ کا کام ہو جائے مزید آسان۔

• آلو استعمال کریں

آلو جلد کو چمکانے کے لئے اور نکھارنے کے لئے ایک بہترین زریعہ ہے اس کے لئے ایک آلو کو میش کر کے اسے چہرے ہر ماسک کی طرح لگائیں اور کچھ منٹ بعد ہلکے نیم گرم پانی سے دھو لیں نکھرا اور چمکدار چہرہ پائیں گے۔

• دار چینی اور شہد

ایسے لوگ جنہیں چہرے پر دانوں کی شکایت ہو وہ دارچینی کو پیس کر اس کو شہد میں ملا کر ماسک کی طرح لگائیں اس سے اس کی ایکنی دور ہوگی بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو گا اس کے بعد تازہ ایلوویرا جیل لگائیں جو آپ کی جلد کو موسچرائز کرے گا۔

• ہلدی کے حیرت انگیز کمال

ہلدی میں اینٹی اکسیڈنٹس، اینٹی سیپٹک اور جلد کو چمکانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اگر آپ چہرے پر ہلدی کا پیسٹ بنا کر لگائیں تو اس سے دو رنگ جلد کا خاتمہ ہوگا اسکن ایک ٹون میں آ جائے گی اور اس سے چہرے پر موجود لال نشانات اور الرجی بھی دور ہوگی۔

• ٹماٹر کا رس

ٹماٹر کا رس آپ کے چہرے پر موجود کھلے مسام اور گڑھوں مو بند کرنے کے لئے مفید ہے اس کے لئے ٹماٹر کے رس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں جس سے چہرے پر قدرتی نکھار بھی آئے گا اور جلد صاف بھی ہوگی۔

• شہد اور دودھ کا نکھار

شہد میں دودھ ملا کر چہرے پر لگانے سے آپ کو وہ نکھار اور گوری رنگت حاصل ہو سکتی ہے جس کی آپ نے ہمیشہ سے خواہش کی ہو گی، دودھ ایکنی کا خاتمہ کرتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے جبکہ شہد اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے جلد کے کئی مسائل حل کرتا ہے۔

Chamakdar Aur Nikhri Jild Ke Liye

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chamakdar Aur Nikhri Jild Ke Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chamakdar Aur Nikhri Jild Ke Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3971 Views   |   29 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چمکدار اور نکھری جلد کے لئے یہ 5 آسان بیوٹی ٹپس آزمائیں اور چاند سا نکھرا چہرہ پائیں

چمکدار اور نکھری جلد کے لئے یہ 5 آسان بیوٹی ٹپس آزمائیں اور چاند سا نکھرا چہرہ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چمکدار اور نکھری جلد کے لئے یہ 5 آسان بیوٹی ٹپس آزمائیں اور چاند سا نکھرا چہرہ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔