ہر وقت بیٹی کی جھوٹی تعریفیں۔۔ سعدیہ امام کی باتوں سے صارفین چڑ گئے! کیا کچھ سنا دیا؟

Sadia Imam Faced Criticism For Talking About Her Daughter In Every Show

’’خدا کا واسطہ ہے سعدیہ، میرا شوہر، میری بیٹی، میری ماں، میری نند… اس سوچ سے

باہر آئیں، ہر جگہ یہ میرب کی کہانی شروع ہو جاتی ہے، خود ستائشی بند کر دیں۔‘‘

“ایک تو ہر وقت میرب کی کہانی شروع ہوجاتی ہے“

“اپنی جگہ میرب کو ہی بھیج دیا کرو“

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو سعدیہ امام پر ایک بار پھر بھڑک اٹھے ہیں۔ پاکستان کی سابقہ اداکارہ اور موجودہ میزبان سعدیہ امام، جنہوں نے حالیہ دنوں ایک شو میں بیٹی میرب کے ساتھ جذباتی مکالمہ شیئر کیا، اب تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کے بقول، ’’میری بیٹی ڈرامہ دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی کہ کیا وہ بھی دوستوں کے ساتھ راتوں کو باہر جا سکتی ہے؟‘‘ اور پھر بتایا کہ بیٹی نے کہا، ’’ماما اگر آپ میری دوست بن جائیں تو ہم ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔‘‘

لیکن جوں ہی سعدیہ کی یہ ’مادرانہ کہانی‘ وائرل ہوئی، عوامی صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ صارفین نے انہیں ’اوور شیئرنگ کی ملکہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شو میں صرف بیٹی کا ذکر کرنا حد سے زیادہ ہو چکا ہے۔

اب مداحوں کی ایک بڑی تعداد پوچھ رہی ہے: کیا سعدیہ کا شو ایک فیملی ڈائری ہے یا کوئی تجزیاتی پروگرام؟ کچھ لوگوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "میرب کی باتوں سے پہلے ڈرامے کی بات تو کر لیا کریں!" جبکہ دیگر نے کہا، "یہ شو ہے یا 'میرب کرانیکلز'؟"

جہاں کچھ لوگوں نے اس ماں کی محبت کو سراہا، وہیں بیشتر نے اسے غیر ضروری خودنمائی قرار دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سعدیہ امام اپنی اگلی قسط میں بیٹی کا ذکر کم کرتی ہیں یا پھر ناظرین کو ایک اور میرب ایڈیشن کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

Sadia Imam Faced Criticism For Talking About Her Daughter In Every Show

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sadia Imam Faced Criticism For Talking About Her Daughter In Every Show and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sadia Imam Faced Criticism For Talking About Her Daughter In Every Show to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   5140 Views   |   15 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 May 2025)

ہر وقت بیٹی کی جھوٹی تعریفیں۔۔ سعدیہ امام کی باتوں سے صارفین چڑ گئے! کیا کچھ سنا دیا؟

ہر وقت بیٹی کی جھوٹی تعریفیں۔۔ سعدیہ امام کی باتوں سے صارفین چڑ گئے! کیا کچھ سنا دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر وقت بیٹی کی جھوٹی تعریفیں۔۔ سعدیہ امام کی باتوں سے صارفین چڑ گئے! کیا کچھ سنا دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔