جوائنٹ فیملی میں رہنا ہے تو گونگے بہرے بن کر رہیں۔۔ صبا فیصل نے ساس سسر کے ساتھ رہنے کے کون سے فائدے اور نقصان بتا دیے؟ دیکھیں

“جوائنٹ فیملی میں رہنا ہے تو گونگے بہرے بن کر رہنا ہوگا۔ اسی طرح گھر چل سکتا ہے۔ جب بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور ان کی شادیاں اور بچے ہوتے ہیں تو پھر بچوں کا جھگڑا ان کے ماں باپ کا جھگڑا بن جاتا ہے اور پھر دادا دادی کا بڑا امتحان بن جاتا ہے کوئی ان پر کسی کی بے جا حمایت کا الزام نہ لگا دے اور اس طرح پھر رشتے بٹ جاتے ہیں“

یہ کہنا ہے معروف سینئیر اداکارہ صبا فیصل کا جنھوں نے ندا یاسر کے شو میں مشترکہ خاندانی نظام کے حوالے سے بات کی۔ صبا کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے کچھ فائدے اور نقصان ہوتے ہیں۔ اسی طرح ساس سسر کے ساتھ رہنے کے بھی بہت سے فائدے ہیں اور نقصان بھی ہیں۔

گھر کے حوالے سے صبا کا کہنا تھا کہ جب بچے بڑے ہوجاتے ہیں تو انھیں اپنا الگ کمرہ چاہیے ہوتا ہے تب الگ ہونا بہتر لگتا ہے لیکن الگ ہونے میں بھی مشکلات ہیں۔ اگر آپ صبح دیر سے اٹھتی ہیں اور ساس دوپہر کا کھانا پکا لیتی ہیں تو یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ یا آپ کی غیر موجودگی میں ساس گھر کے بچوں کا خیال رکھتی ہیں تو یہ بھی نعمت ہے۔ جب بچے ماں باپ سے الگ ہوجاتے ہیں تو پھر یہ نعمتیں چھ جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ گھر میں مالی مشکلات ہوں تو بھی مائیں بچوں کو احساس نہیں ہونے دیتیں اور کھانا سب کو برابر ملتا ہے لیکن الگ ہونے پر ہر چیز کی ذمہ داری بچوں پر آجاتی ہے۔

Saba Faisal Thoughts On Joint Family System

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Thoughts On Joint Family System and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Thoughts On Joint Family System to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1757 Views   |   27 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 January 2025)

جوائنٹ فیملی میں رہنا ہے تو گونگے بہرے بن کر رہیں۔۔ صبا فیصل نے ساس سسر کے ساتھ رہنے کے کون سے فائدے اور نقصان بتا دیے؟ دیکھیں

جوائنٹ فیملی میں رہنا ہے تو گونگے بہرے بن کر رہیں۔۔ صبا فیصل نے ساس سسر کے ساتھ رہنے کے کون سے فائدے اور نقصان بتا دیے؟ دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوائنٹ فیملی میں رہنا ہے تو گونگے بہرے بن کر رہیں۔۔ صبا فیصل نے ساس سسر کے ساتھ رہنے کے کون سے فائدے اور نقصان بتا دیے؟ دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔