9 سال سے گردے فیل تھے، ڈاکٹر نے کہا یہ 3 دن بعد مر جائے گا ۔۔ مرتے ہوئے بھائی کو گردہ دینے والی بہن جو سب کے لئے مثال بن گئی

بھائی بہن کا رشتہ محبت بھرا اور ایک مضبوط رشتہ ہوتا ہے جسے کوئی بھی آسانی سے نہیں توڑ سکتا، ایک بھائی اپنی بہن کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیتا ہے بناء کچھ سوچے سمجھے، بھائی ہی بہنوں کا مان ہوتے ہیں۔ وہ بہنیں جو اپنے بھائیوں سے دور رہتی ہیں وہ اس جدائی کا درد بتر سمجھتی ہیں کہ بھائی کے بناء زندگی کتنی مشکل ہوتی ہے۔ بھائی وہ بے لوث ذات ہوتے ہیں جو بہن کی ہر خوشی کا راز ہوتے ہیں، بہن کی کامیاب زندگی میں بھائی ایک مضبوط کردار ادا کرتے ہیں۔ بالکل اسی طرح بہنیں اپنے بھائیوں کی ذرا سی تکلیف کو جان کر رو پڑتی ہیں، کوئی بہن یہ نہیں چاہتی کہ اس کا بھائی تکلیف میں ہو۔ بہنوں کے لئے بھائیوں کی خوشی دنیا کی سب سے قیمتی شئے ہوتی ہے۔

بھارت سے ایک کہانی ہیومنز آف بمبئی کے پیج پر شائر کی گئی جس میں دو بھائی بہنوں کی محبت اور مشکل وقت میں ڈٹ کر سامنا کرنے کی ایسی کہانی بتائی گئی ہے جسے جان کر ہر بہن کی آنکھ میں آنسو آ جائے، ہر بھائی فخر سے بہن کو گلے لگا لے۔

یہ کہانی ہے امن اور ان کی چندہ دی دی کی۔ امن سب سے چھوٹا ہے گھر میں اور اپنی بہن کا لاڈلا تھا۔ بہن کی 12 سال قبل شادی ہوگئی تھی اور وہ نیوزی لینڈ چلی گئیں تھیں مگر ان کی شادی کے کچھ ماہ بعد سے ہی امن کی طبیعت خراب رہنے لگی اور 1 سال بعد معلوم ہوا کہ امن کے گردے آہستہ آہستہ سکڑ رہے ہیں مگر اس وقت اس کا جسم اس قابل نہیں تھا کہ کوئی ڈونر یا کوئی گردہ برداشت کرسکتا، والدین نے چندہ دی دی سے سچ چھپانا شرعو کیا مگر کچھ سالوں میں امن کی تکلیف ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گئی اور 8 سال بعد چندہ دی دی اور اس کے شوہر کو سچ معلوم ہوگیا، اس وقت ڈاکٹر نے امن کے حوالے سے جواب دینا شروع کردیا تھا، مگر امن نے ہمت نہ ہاری اور اس میں بھی اپنے کام کو جاری رکھا اور ایسے خود کو سنبھالا کہ جیسے مجھے کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

مگر پھر جسم میں خون کی منتقلی اور ڈائیلاسز سے کمزوریاں شرعو ہوگئیں اور ایک وقت آیا کہ ڈاکٹر نے امن کی فائل پھینک دی اور والدین کو کہا کہ 3 سے 4 دن بعد یہ مر جائے گا۔ جب چندہ دی دی اور ماں کو یہ معلوم ہوا کہ امن کی زندگی گردہ دے کر بچ سکتی ہے تو سب تیار ہوگئے، لیکن ماں پہلے ہی بیمار تھی، امن نے ماں سے گردہ لینے منع کیا اور چندہ دی دی کو بھی اس معاملے سے دور رہنے کے لئے کہا، مگر بہن کیسے بھائی کو تکلیف میں دیکھ کر خوش ہوسکتی تھی؟ بہن نے اپنی ذمہ داری پر بھائی کو ایک گردہ دیا اور یوں امن کی زندگی بچ گئی۔ 9 سال سے تکلیف میں مبتلا امن جب صحیح سلامت گھر واپس آیا تو سب رونے لگ گئے لیکن چندہ دی دی نے بہن ہونے کے ساتھ ایک ماں کا فرض بھی نبھایا۔ امن کی یہ کہانی انسٹاگرام اور فیس بک پر بہت پسند کی جارہی ہے۔ سب ان کو دعائیں دے رہے ہیں۔ خُدا ایسی بہن اور ایسی محبت ہر بھائی بہن کو آپس میں دے۔

Behen Ne Bhai Ki Jaan Bachane Ke Lyeaa Gurda De Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Behen Ne Bhai Ki Jaan Bachane Ke Lyeaa Gurda De Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Behen Ne Bhai Ki Jaan Bachane Ke Lyeaa Gurda De Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   7892 Views   |   13 Sep 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 December 2024)

9 سال سے گردے فیل تھے، ڈاکٹر نے کہا یہ 3 دن بعد مر جائے گا ۔۔ مرتے ہوئے بھائی کو گردہ دینے والی بہن جو سب کے لئے مثال بن گئی

9 سال سے گردے فیل تھے، ڈاکٹر نے کہا یہ 3 دن بعد مر جائے گا ۔۔ مرتے ہوئے بھائی کو گردہ دینے والی بہن جو سب کے لئے مثال بن گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 9 سال سے گردے فیل تھے، ڈاکٹر نے کہا یہ 3 دن بعد مر جائے گا ۔۔ مرتے ہوئے بھائی کو گردہ دینے والی بہن جو سب کے لئے مثال بن گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔