مشروم ایک سبزی کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن بنیادی طور پر یہ ایک قسم کا فنگس ہے۔ مشروم کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور پاکستان میں عام طور پر بٹن، آئسٹر اور اسٹرا مشرومز اگائے اور کھائے جاتے ہیں۔ انھیں ان لوگوں کے لئے “گوشت“ کا درجہ دیا جاتا ہے جو گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اس آرٹیکل میں آپ کو مشرومز کے فائدے بتائے جارہے ہیں۔
مشرومز کی غذائی اہمیت
مشرومز میں وٹامنز، زنک، پروٹین، پوٹاشیم، سوڈیم اور کئی طرح کے اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ مشرومز میں ریشہ اور سیلینیم بھی موجود ہوتا ہے۔ پروٹین کی بھاری مقدار کی وجہ سے ہی اسے گوشت کا متبادل کہا جاتا ہے البتہ چونکہ یہ ایک بھاری خوراک ہے اس لئے اسے کھاتے ہوئے اعتدال سے ہی کام لینا چاہیے۔
مشروم کے اہم فائدے
مشروم میں کاربز اور چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو قابو رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کو خوراک میں شامل کرنے سے دل کی بیماریوں اور اضافی کولیسٹرول جیسی بیماریوں کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
چونکہ اس میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے اس لئے اسے ماہرین ہڈیوں، دانتوں اور ناخنوں کے لئے بہترین مانتے ہیں۔ کمزور ہڈیوں کو طاقت بخشتا ہے
اس کے اندر موجود فائبر نظام انہظام کو تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے قبض نہی رہتا۔ جن لوگوں کو وزن کم کرنا ہو وہ مشروم اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔