کمر درد کیوں ہوتا ہے؟ چند باتیں آپ کو تکلیف دہ درد میں آرام پہنچا سکتی ہیں

جب سے انسان پیدا ہوا ہے تب سے ہی درد اور تکالیف اس کے ساتھ ساتھ چلتے آ رہے ہیں- یوں تو ہر درد ہی تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن ان میں سے سب سے زیادہ تکلیف دہ درد کمر کا درد ہے- عام آدمی تو اس کی شدت سے نڈھال ہو ہی جاتا ہے اگر یہ سخت جاں پہلوانوں کو بھی ہو جائے تو وہ بھی اس کی شدت برداشت نہیں کر سکتے-
یہ کسی بھی صورت میں کسی کو بھی لاحق ہو سکتا ہے کمر درد ہو جانے کی صورت میں انسان اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں بھی دقت محسوس کرتا ہے- اور یہ درد ایک اچھے بھلے انسان کو کمزور کو ناتواں کر دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ بستر کے ساتھ لگ جاتا ہے اور اپنے روزمرہ کے کاموں کو صحیح طور پر انجام دینے کے قابل نہیں رہتا ہے۔

اسباب:
٭ایسے افراد جو زیادہ دیر بیٹھ کر کرسی پر کام کرتے ہیں وہ کمر درد میں جلد مبتلا ہو جاتے ہیں
٭ایسے افراد جن میں یورک ایسڈ کی زیادتی ہو انہیں بھی کمر درد کی تکلیف ہو سکتی ہے
٭جن خواتین و حضرات کو قبض کا مرض ہو وہ بھی کمر درد کی تکلیف سے دوچار ہوتے ہیں
٭ایسے افراد جن کے کمر کے مہروں میں خلا آ جائے انہیں بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے
٭ایسے افراد جن کو گردہ میں ورم ہو یا پتھری ہو نانہیں بھی کمر درد ہوتا ہے
٭ایسے مرد حضرات جنہیں احتلام،جریان اور ایسی خواتین جنہیں لیکوریا اور بندش حیض جیسے مرض کا سامنا ہو انہیں بھی کمر درد ہو جاتا ہے
٭ناقص اور خراب غیر متوازن خوراک کھانا بھی کمر درد کا سبب بن جاتا ہے
٭ریڑھ کے مہروں کی خرابی بھی کمر درد کی وجہ ہو سکتی ہے ۔

پرہیز:
٭جن افراد کو کمر درد ہو وہ گوشت ،چاول، چکنائی والی غذائیں، کولا مشروبات، فاسٹ فوڈز، مٹر، دال ماش، بینگن، ساگ، بیکری مصنوعات، لوبیا اور بادی اشیاء سے مکمل پرہیز رکھیں
٭ترش، ثقیل اور نفاخ غذاؤں سے بھی مکمل پرہیز رکھیں
٭جب بھی کمر درد ہو تو فوراً کسی معالج سے رجوع کریں
٭درد کو ختم کرنے والی ادویات کا بے جا استعمال خود سے نہ کریں۔

تجاویز و علاج:
٭روزانہ ہلکی ورزش ضرور کریں
٭مرض کس وجہ سے پیدا ہوا ہے اپنے معالج سے مل کر وجہ جاننے کی کوشش کریں
٭درد والی جگہ پر گرم ٹکور ضرور کریں
٭نرم بستر کی بجائے سخت بستر کا استعمال کریں
٭بیٹھتے وقت کمر کو تکیہ کا سہارا دیں
٭زیادہ وزن ہرگز نہ اٹھائیں
٭بار بار سیڑیاں چڑھنے سے باز رہیں
٭ورزش کے ساتھ ساتھ یوگا کے آسن بھی اپنائیں
٭سردی کی وجہ سے کمر درد ہو تو میتھی کے پتے ابال کر پئیں یا پانچ گرام میتھی دانہ روزانہ کھائیں درد میں افاقہ ہو جائے گا
٭سات عدد انجیر اور مغز اخروٹ کھانا بھی سرد موسم میں کمر درد سے نجات مل جاتی ہے
٭اپنی غذا اور طرز زندگی کو بدلنے سے بھی کمر درد سے نجات مل جاتی ہے اس کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کریں
٭یورک ایسڈ کی زیادتی کی صورت میں معجون فلاسفہ نصف چمچ صبح و شام استعمال کریں
٭اگر کمر درد قبض کی وجہ سے ہو تو گل قند پانچ تولے ایک گلاس دودھ میں ملا کر لے لیں
٭ہومیو پیتھک ادویات میں کلکیریا فاس، کیلکیریا فلور، رہسٹاکس، برائی اونیا اور آرنیکا بہترین ادویات ہیں لیکن علامات کے مطابق ہی انہیں آپ کسی ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کر سکتے ہیں لیکن ان ادویات کا رزلٹ بہت بہتر اور آزمودہ ہے۔

Kamar Dard Ki Wajohat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamar Dard Ki Wajohat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamar Dard Ki Wajohat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   32234 Views   |   03 Mar 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 November 2024)

کمر درد کیوں ہوتا ہے؟ چند باتیں آپ کو تکلیف دہ درد میں آرام پہنچا سکتی ہیں

کمر درد کیوں ہوتا ہے؟ چند باتیں آپ کو تکلیف دہ درد میں آرام پہنچا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمر درد کیوں ہوتا ہے؟ چند باتیں آپ کو تکلیف دہ درد میں آرام پہنچا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔