رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ جانیے رات میں پستے کھانے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

آج کل کے مہنگائی کے اس دور میں بادام پستے کھانا ایک عیاشی سمجھی جاتی ہے۔ خشک میووں کے فوائد سے کون واقف نہیں لیکن ان کا استعمال ہمارے گھروں میں عام طور پر میٹھے میں ،پنجیری میں یا اسی قسم کے حلوے مانڈوں میں زیادہ کیا جاتا ہے ۔ بادام پستوں کے فوائد سے انکار نہیں لیکن ان سب میوہ جات کی تاثیرگرم ہوتی ہے اس لئے اس کوسردیوں میں کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے، پہاری علاقوں میں جہاں سردی زیادہ ہوتی ہے، اوریہ میوے وہاں کی پیداوار بھی ہیں اورسستے بھی ہیں وہاں اسنیکس کے طور پر بھی ان سب خشک میووں کو کھایا جاتا ہے۔ اور مختلف کھانوں میں پلاؤ وغیرہ میں بھی ڈالا جاتا ہے۔

پستے کھانے سے نیند میں بہتری کس طرح ممکن ہے؟

پستے کھانا اورخاص کرنمکین پستے کھانا تو ایک بڑی مزیدار سرگرمی ہے، بادام پستوں کی ہوائیاں تو ہمارے گھروں میں ہرمیٹھے کی جان ہوا کرتی ہیں،کھیر ہو، شیرخورمہ ہو،سویاں ہوں، یا کوئی بھی میٹھا ہو ، خشک میووں کے بغیرتوان کا مزا ہی نہیں ۔ یہاں ہم بات کر رہے ہیں پستے کی، پستے میں بے انتہا غذائیت موجود ہے ، اس کے کھانے سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اچھے کولیسٹرول کا لیول بڑھاتے ہیں اورخراب کولیسٹرول کا لیول گھٹاتے ہیں۔ اس سے دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس کے جہاں اور بہت سے فائدے ہیں وہاں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بےخوابی کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ ہم اس کے دیگر فوائد پر جہاں بات کریں گے وہیں اس بات پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ رات کے وقت پستہ کھانے سے کیا کیا فائدے ہمیں حاصل ہو سکتے ہیں۔

1۔ بے خوابی کو کم کرتا ہے

پستے نیند کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں یہ میلاٹونن کو فروغ دینے کا باعث بنتا ہے، جس سے نیند کی صورتحال بہتر ہوتی ہے۔ یہ ہارمونز کو بھی متوازن کرتا ہے، اور دن بھر ہونے والی تھکن اور بے آرامی کو کم کرتا ہے جس کی وجہ سے نیند میں بہتری اتی ہے۔ اور اگر رات میں سونے سے پہلے پستے کھا لیے جائیں تو آپ اپنی نیند کو بہتر پائیں گے۔

2۔ ذہنی دباؤ کم کر کے پرسکون کرتا ہے

زیادہ تر خشک میووں میں اومیگا تھری موجود ہوتا ہے جو کہ آپ کو ذہنی تناؤ سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ہمارے دماغ کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بھی بچاتے ہیں ، ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغ کو پرسکون کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

3۔ رات میں کھانے پینے کی خواہش کو کنٹرول کرتا ہے

اگرآپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو اکثرراتوں کو اٹھ کر بھی کھانے پینے کی چیزیں ڈھونڈتے ہوں گے، یہ عادت آپ کا وزن بھی بڑھاتی ہے اور کولیسٹرول بھی۔ اگر رات کو سونے سے پہلے آپ پستے کھانے کی عات بنا لیں تو یہ آپ کی کریونگز کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس میں چونکہ فائبر ہوتا ہے اس لئے اس کو کھا کر پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور الا بلا کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔

4۔ اعصابی نظام بہتر بنائے

پستے میں موجود وٹامن بی 6 ہمارے اعصابی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ وٹامن بی 6 اعصابی نظام کو فعال کرتا ہے اس کے علاوہ امائنز کو منظم کرتا ہے جو کہ دماغ کے پیغامات جسم تک پہنچاکر جسم کو حرکت میں لاتے ہیں۔ یہ اعصاب کو پرسکوں کر کے ہمیں تناؤ کی کیفیت سے بھی نکالتا ہے۔

5۔ دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے

پستے میں موجود غذائی اجزاء خون میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔ اس سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ وٹامن بی 6 ہیموگلوبن کی مقدار بھی بڑھاتا ہے ، آکسیجن کی روانی بہتر ہونے سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے۔ جبکہ اومیگا تھری بھی دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

Rat Mein Pista Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rat Mein Pista Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Mein Pista Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2974 Views   |   10 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ جانیے رات میں پستے کھانے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ جانیے رات میں پستے کھانے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ جانیے رات میں پستے کھانے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔