چہرے کے لیے لیمن اسکرب ۔۔ چکنی، خشک اور نارمل جلد کے لیے لیموں کے اسکرب کا استعمال کیسے کریں؟

نرم، ملائم اور چمکدار جلد کون نہیں چاہتا؟ ہم میں سے بہت سے لوگ بے عیب جلد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کو حاصل کرنے کے لیے ہم اکثر مختلف کاسمیٹک اور بیوٹی پراڈکٹس اور ٹریٹمنٹ آزماتے ہیں جو بازار میں آسانی سے دستیاب ہیں۔

ہم جس چیز کا ادراک کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اسٹور سے خریدی گئی یہ مصنوعات ہماری جلد کو اچھے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ چہرے پر قدرتی اجزاء کا استعمال کرنا ہمیشہ بہتر ہے، کیونکہ وہ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ تاہم، کھوئی ہوئی چمک کو واپس لانے میں لیموں آپ کی مدد کرسکتا ہے، مگر کیسے آئیے جانتے ہیں۔

نارمل جلد کے لیے لیموں کا اسکرب:

ایک پیالے میں 6 کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور 2 کھانے کے چمچ چینی ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور اس مکسچر کو انگلیوں سے اپنے چہرے پر سرکلر موشن میں مساج کریں۔ چہرے پر اس وقت تک اچھی طرح مساج کریں جب تک کہ چینی کے دانے یکساں طور پر گل نہ جائیں۔ پھر چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں یہ اسکرب سیاہ دھبوں اور داغ دار جلد کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

خشک جلد کے لیے لیموں کا اسکرب:

کیا آپ کی جلد خشک ہے؟ اگر ہاں، تو یہ فیس اسکرب آپ کے لیے ہے۔ ایک پیالے میں ½ کپ ناریل کا تیل، 1 چمچ چینی اور 1 چمچ لیموں کا رس شامل کر کے تینوں اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آئل اسکرب کو لے کر اپنے چہرے پر لگ بھگ 8 سے 10 منٹ تک مساج کریں۔ پھر اپنے چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں۔

تیل والی چکنی جلد کے لیے:

چکنی جلد والے لوگ عام طور پر پمپل کے مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان بار بار مہاسوں کے بریک آؤٹ کا شکار بنتے ہیں، تو یہ لیموں کا اسکرب یقینی طور پر کافی کام آئے گا۔

ایک پیالہ میں 1 چمچ لیموں کا رس، 1 چمچ شہد اور ½ چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور تینوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد، اس اسکرب کو اپنی انگلیوں سے چہرے پر لگائیں اور تقریباً 3-4 منٹ تک آہستہ سے مساج کریں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے اپنے چہرے کو دھو لیں

Lemon Face Mask For Oily And Rough Skin

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Lemon Face Mask For Oily And Rough Skin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Face Mask For Oily And Rough Skin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1945 Views   |   02 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

چہرے کے لیے لیمن اسکرب ۔۔ چکنی، خشک اور نارمل جلد کے لیے لیموں کے اسکرب کا استعمال کیسے کریں؟

چہرے کے لیے لیمن اسکرب ۔۔ چکنی، خشک اور نارمل جلد کے لیے لیموں کے اسکرب کا استعمال کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کے لیے لیمن اسکرب ۔۔ چکنی، خشک اور نارمل جلد کے لیے لیموں کے اسکرب کا استعمال کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔