حمل کے دوران خواتین کو کیا کیا خوراک لینی چاہیئے؟ جانیئے ایسی غذاؤں کے بارے میں معلومات جو بنائے ماں اور بچے دونوں کو صحت مند

حمل کے دوران خواتین کو بہت سی مختلف چیزیں کھانے کا دل کرتا ہے چاہے وہ ان کی صحت کے لئے بہتر ہوں یا نہیں، لیکن آپ جو بھی کھاتی ہیں وہ آپ کی اور بچے دونوں کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیئے۔ اس حالت میں بھوک لگنا اور الگ الگ چیزیں کھانے کی خواہش ہونا آپ کے لئے اور بچے دونوں کے لئے ہی مفید ہے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کو اور نوزائیدہ بچے کو سب سے زیادہ معدنیات اور غذائی اجزاء مل رہے ہیں یا نہیں۔
حمل کے دوران وہ کونسی غذائیں ہیں جو آپ کو اور بچے کو زیادہ سے زیادہ غذائیت فراہم کر سکتی ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ اور بچہ دونوں صحت مند اور توانا ہوں گے۔

حمل کے دوران کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے؟

• ڈرائی فروٹ کا استعمال

خشک میوہ جات میں عام طور پر فائبر، کیلوریز، مختلف معدنیات اور وٹامنز بھرپور ہوتے ہیں، ایک خشک پھل کے ٹکڑے میں تازہ پھل کی طرح غذائی اجزاء کی مقدار ہوتی ہے اس لئے خشک میوہ جات کا استعمال آپ کو بھرپور غذائیت فراہم کر سکتا ہے جس میں آئرن، فولیٹ اور پوٹاشیم شامل ہیں ڈرائی فروٹ کے استعمال سے ماں اور بچے دونوں کو بھرپور غذائیت حاصل ہوگی۔

• اناج کا استعمال

اناج کا استعمال دوران حمل خواتین کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے خاص طور پر دوسرے اور تیسرے مہینے میں یہ ماں کے لئے بےحد ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس دوران اُلٹیاں لگنے کی وجہ سے خواتین کو کمزوری ہوتی ہے جو، گندم اور چنا یہ سب اناج کی وہ قسمیں ہیں جن کا استعمال ماں اور بچے کی صحت کے لئے ضروری ہے اناج عام طور پر بی وٹامنز، میگنیشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔

• دالوں کا استعمال

مٹر، دالیں، چنے، پھلیاں، مونگ پھلی اور سویابین پروٹین، فائبر، آئرن اور کیلشیم اور فولیٹ (B9) کے بہترین ذرائع ہیں، یہ سب آپ کے جسم کو حمل کے دوران کی ضرورت کے مطابق مقدار فراہم کر سکتے ہیں فولیٹ پہلے مہینے میں ماں کے لئے بے حد ضروری ہے۔
جبکہ زیادہ تر خوتین پہلے مہینے میں ضرورت کے مطابق فولیٹ کی مقدار نہیں لیتی اور اس وجہ سے وہ بچے کے کم وزن اور اعصابی ٹیوب کی خرابی کے مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں۔
پھلیاں دالیں اور سبزیاں مزید یہ کہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں میگنیشیم، آئرن اور پوٹاشیم بھی وافر مقدار میں ہوتا ہے جو ماں اور بچے دونوں کے لئے بے ضروری ہیں۔

• شکر قندی کا استعمال

شکر قندی میں بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ ہمارے جسم میں داخل ہونے کے بعد وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے وٹامن اے زچگی کے دوران ٹشوز اور خلیوں کی نشوونما کے لئے بےحد ضروری ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حاملہ خواتین کو عام طور پر سب سے زیادہ وٹامن اے کا اضافہ کرنے والی غذاؤں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے، ایسے میں شکر قندی کا استعمال وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔

• ہری سبزیوں کا استعمال

یوں تو ہر سبزی ہی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے مگر ہرے پتوں والی سبزیاں اور ہرے رنگ کی سزبوں کا استعمال حاملہ خواتین کی صحت کے لئے بےحد ضروری ہیں حاملہ خواتین کو اپنی اور بچے کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پالک، بروکلی، گاجر، ٹماٹر، سونف اور ہر قسم کے پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔

Hamal Ke Doran Konsi Khorak Khani Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Ke Doran Konsi Khorak Khani Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Ke Doran Konsi Khorak Khani Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6705 Views   |   21 Aug 2022
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

حمل کے دوران خواتین کو کیا کیا خوراک لینی چاہیئے؟ جانیئے ایسی غذاؤں کے بارے میں معلومات جو بنائے ماں اور بچے دونوں کو صحت مند

حمل کے دوران خواتین کو کیا کیا خوراک لینی چاہیئے؟ جانیئے ایسی غذاؤں کے بارے میں معلومات جو بنائے ماں اور بچے دونوں کو صحت مند ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل کے دوران خواتین کو کیا کیا خوراک لینی چاہیئے؟ جانیئے ایسی غذاؤں کے بارے میں معلومات جو بنائے ماں اور بچے دونوں کو صحت مند سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔